تازہ تر ین

بھارت ہماری معیشت کو تباہ کرنا چاہتا ہے ہمیں ایک ہو جانا چاہئے ،چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کالم نگار رحمت علی رازی نے کہا کہ اگر حمزہ شہباز سمجھتے ہیں وہ سیاستدان ہیں تو انہیں نیب کے بلانے پر جانا چاہئے تھاپھر عدلیہ کو اتنی کس بات کی عجلت تھی ۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوا م میں بہت کنفیوژن پائی جاتی ہے۔اگر ان لوگوں کو ریلیف دیا جاتا ہے تو باقی لوگ بھی تو انسان ہیں ۔نیب حمزہ شہباز کو گرفتار نہیں کر سکی اس سے بڑی حماقت نہیں ہو سکتی دن کے وقت نیب والے جاتے رینجرز ساتھ ہوتی لیڈیز اہلکار ہوتیں اور کارروائی کرتے ۔انہوں نے کہ ہماری آئی ایس آئی کو بھارت عزائم کی آگاہی ہو جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث باتھ روم میں آگ لگی تھی۔ کالم نگارطارق ممتاز نے کہا کہ سننے میں آتا ہے قانون سب کے لئے ایک ہے لیکن سب جھوٹ ہے جس کے پاس طاقت ہے اسے سب مل جاتا ہے۔میں نے یہ بھی دیکھا ہے غنڈوں کے ساتھ سو سو لوگ عدالت جاتے ہیں کہ جج باہر تک نہیں آ سکتا۔میرے علاقے میں ایک ایس ایچ او مقتول اور قتل کرنے والی دونوں پارٹیوں سے ہی پیسے لے لیتا ہے۔عام شخص تو بےچارہ ہائیکورٹ کے جج کے پاس نہیں جاسکتا نہ ہی اس کے پاس وکیل کو دینے کو پیسے ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا ہمیں بھارت کے سامنے خود کو کمزور ثابت نہیں کرنا بھارت ہماری معیشت تباہ کرنا چاہتا ہے ہو سکتا ہے بھارت نے ممکنہ حملے کی ،خبر خود بھجوائی ہو تا کہ پاکستان میں تشویش پھیلے۔ سابق نیب پراسیکیوٹر عدنان شجاع بٹ نے کہا کہ ہفتے کو ضمانت کی پٹیشن فائل کی گئی حالانکہ ہفتے کو بنچ کام نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ فائل عدالت میں جمع تھی اس لئے حمزہ کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا تھا۔ضمانت ویسے بھی عدالت کی صوابدید ہے۔اگر غیر معمولی حالات ہوں تو عدالت ہفتے کو بھی کام کر سکتی ہے۔سیکشن32میں اپیل کی اجازت ہے ۔تیس دن میں ٹرائل ختم کرنا ہے یہ ممکن نہیں اس میں بھی تبدیلی ہونی چاہئے ۔جلیل ارشد کیس میں پنڈی ہائیکورٹ نے دس دن کا وقت دیا تھا جسے نیب نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا لیکن ساتھ یہ بھی کہہ دیا اس کی گرفتاری ہمیں مطلوب نہیں لیکن ہمیں قانون کے بارے میں ہمیں بتا دیں۔کالم نگارآغا باقر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو دس دن کی ضمانت دے دی۔عام آدمی کے دل میں سوال ہے چھٹی والے دن کیسے ضمانت ہو سکتی ہے۔پولیس اور نیب کے قانون میں فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ پنڈی کی عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں زرداری اور فریال تالپور کی استثنی کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain