تازہ تر ین

قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا ،شاداب خطرناک وائرس کا شکار ،انگلینڈ سیریز سے باہر

لاہور (این این آئی) ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے ، نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کے خطرناک وائرس کے شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے سبب ڈاکٹرز نے انہیں 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔انضمام نے کہا کہ لیگ اسپنر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے اور ا±مید ہے کہ وہ ورلڈ کپ تک فٹ ہو جائیں گے۔انضمام الحق نے کہا کہ شاداب خان ہمارے اہم کھلاڑی ہیں، امید ہے ورلڈ کپ سے پہلے صحتیاب ہوجائیں گے اور وہ ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کا علاج انگلینڈ میں کرایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شاداب خان کا دوبارہ ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے، اگر رپورٹ درست نہ آئی تو ان کی ورلڈ کپ میں شمولیت مشکوک ہو جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ شاداب خان کی بلڈ رپورٹ درست نہیں آئی اور ان کے خون کے نمونے میں ہیپاٹائٹس کے وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔بورڈ نے اس بات کی اطلاع ملتے ہیں شاداب کو ڈاکٹرز کے مشورے پر انگلینڈ کےخلاف سیریز نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ،ان کے مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چند دن قبل ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا اور شاداب خان بھی اس ٹیم کا حصہ تھے تاہم اب چند دن بعد ہی شاداب کے خطرناک بیماری کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے سبب ان کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔پاکستانی ٹیم دورہ انگلینڈ اور عالمی کپ کے لیے 23 اپریل کو روانہ ہوں گے اور شاداب اس ٹیم کے ہمراہ نہیں جائیں گے۔ دوسری جانب لیگ اسپنر یاسر شاہ کو شاداب خان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا گیا ترجمان پی سی بی کے مطابق لیگ اسپنر یاسر شاہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے شاداب خان کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے،یاسر شاہ ٹیم کے ہمراہ 23 اپریل کو انگلینڈ جائیں گے۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کا علاج انگلینڈ میں کرایا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain