تازہ تر ین

مہمند سب سے بڑا ڈیم اور آنیوالی نسلوں کیلئے تحفہ ہے ،چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاراشرف سہیل نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم بلندی کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم اور آنیوالی نسلوں کے لیے تحفہ ہے ، پاکستان کا پانی اور بجلی کا بڑا مسئلہ حل ہوگا۔عمران خان کے کرپشن پر باتوں کی بجائے عملی قدامات کرنے چاہئیں۔ دیکھتے ہیں عمران خان ڈلیور کرتے ہیں یا نہیں۔ شریف برادران 30سال میں پاکستان میں ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں انکا علاج ہوسکے۔آج تک بلدیاتی الیکشن نہیں ہوسکے اٹھارویں ترمیم پر کیا بات کرنا۔ تجزیہ اشرف عاصمی نے کہا کہ عمران خان نے سٹیٹس کو کو توڑنے کی کوشش کی مگر معاشی اور انتظامی طور پر صورتحال بہتر ہوتی نظر نہیں آرہی۔ لیڈر عوام کے لیے اولاد کی طرح سوچتا ہے۔ عمران خان کو مہنگائی سمیت عوام کو ریلیف دینا ہوگا، عوام مانیٹری پالیسی سے کوئی لگاﺅ نہیں رکھتی۔ حکومتی وزراءمیں تضادہونا المیہ ہے جسکی وجہ حکومت میں آنے سے پہلے کیے گئے دعووں پر پورا نہ اترنا ہے۔ اشرافیہ نے معاشی دہشتگردی کر کے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے، نیب چئیرمین کے اقدامات کی تائید کرتے ہیں۔ شریف خاندان حکومت مخالف تحریک کی بجائے راستہ نکالنے کی کوشش میں ہے۔معاملات ڈیل کی طرف جاتے نظر آتے ہیں۔ بلدیاتی قانون کی مخالفت کرنے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔میزبان تجزیہ کار عبدالباسط خان نے کہاکہ پاکستانی چاہتے ہیں کہ کم از کم لوٹی ہوئی دولت ہی واپس آجائے۔ تحریک انصاف کے وزراءکے درمیان کم عمری کی شادی کے مسئلے پر اختلافات نہیں ہونے چاہیے تھے۔پارٹی میں اختلافات کے باعث وزراءکا ایک دوسرے کا گریبان پکڑنا افسوسناک ہے۔ بیرون ملک ہمارے وزیراعظم کا خوبصورت امیج ہے۔نیب ہر صورت غریبوں کی لوٹی رقم واپس کرے گا۔ اپوزیشن نے طے کر لیا ہے کہ حکومت کو 5سال پورے کرنے دئیے جائیں۔ موروثی سیاست پاکستان کے لیے زہر قاتل ہے، اسے ختم ہونا چاہیے۔غریبوں کی بات کرنے والے سیاستدانوں میں 3 دن کسی غریب کے جھونپڑے میں رہنے کی ہمت نہیں۔اٹھارویں ترمیم کے خاتمے سے ملک ٹوٹنے کی باتیں کرنے والے بتائیںکہ سندھ میں انہوں نے عوام کو اس ترمیم کا کیا فائدہ دیا۔تھر میں لوگ مر رہے ہیں، بلوچستان میںہسپتال میں مریض کو چادر پر گھسیٹا جارہا ہے، پنجاب میں عوام کے پاس دوائی کے پیسے نہیں ہیں۔ اٹھارویں ترمیم نے صوبوں کو کیا دیا۔ کالم نگارضمیر آفاقی کا کہنا تھاکہ ڈیم کے افتتاح کے موقع پر عمران خان کو سیاسی گفتگو کی بجائے اس علاقے کے لوگوں کی بات کرنی چاہیے تھی۔ مہمند ڈیم کا افتتاح خوش آئند اور بہت فائدہ مند ہے۔تحریک انصاف نظریاتی اساس میں یکسو نہیں ہے،پارٹی میں گروپوں میں بٹے لوگ اقتدار سے فائدہ اٹھانے آئے ہیں۔ حکومت کو 5سال ملنے چاہئیںمگر انکی مسائل کے حل کے لیے تیاری نہ ہونا نااہلی ہے۔حکومت نے کرپشن کا ڈھنڈورا پیٹا ہوا ہے ، پہلے سسٹم کو ٹھیک کریں۔ پبلک اکاﺅنٹ کمیٹی کے چئیرمین کو بدلنا اچھا فیصلہ ہے تاکہ کام جاری رہے۔ شہباز شریف کا دورہ برطانیہ طویل ہو سکتا ہے۔اٹھارویں ترمیم کو نہیں چھیڑنا چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain