تازہ تر ین

نواز شریف کے بارے عدالتی فیصلے سے عام آدمی کے دل کو تسلی ہوئی: صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری کی میڈیا سے گفتگو

لاہور (ویب ڈیسک)نواز شریف کے بارے عدالتی فیصلے سے عام آدمی کے دل کو تسلی ہوئی،ہمیں نواز شریف کی بیماری پر اعتراض نہیں مگر ان کا اصل ارادہ باہر جانے کا تھا۔ میاں صاحب کی اپیل پر نظرثانی بنتی ہی نہیں تھی۔ان کے بارے ہمارا بیانیہ درست ثابت ہو گیا۔ نواز شریف کے بارے عدالتی فیصلے سے عام آدمی کے دل کو تسلی ہوئی ہے اور اسے یقین ہوگیا ہے کہ امیر اور غریب دونوں کے لیے قانون برابر ہے۔شہبازشریف کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سے علیحدگی سے ثابت ہوا کہ وہ پاکستان واپس نہیں آنا چاہتے، مونس الٰہی کے بلدیاتی نظام پر تحفظات دور کر دیے گئے ہیں،ایسے چھوٹے موٹے اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں ، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات صمصام علی بخاری نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سے علیحدگی معنی خیز ہے اور اس سے اس نظریئے کو تقویت ملی کہ شہبازشریف پاکستان واپس نہیں آنا چاہتے۔ شہبازشریف کی ان عہدوں سے دستبرداری سے سوالیہ نشان پیدا ہو رہے ہیں اور ہمارا یہ بیانیہ درست ثابت ہو رہا ہے کہ شہبازشریف کی ترجیح واپسی نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی حقیقت اب کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ ماضی کے ان حکمرانوں کی طرف سے سیاسی مقاصد کے لئے حقائق گڈمڈ کئے جا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ رانا ثنائاللہ کی مجھ سے پرانی محبت ہے۔ اگر رانا ثنا اللہ کے پاس اپنے الزام کا کوئی ثبوت ہے تو عدالت جائیں۔ رانا ثنااللہ عدالت گئے تو پھر فیصل آباد اور ماڈل ٹاﺅن کے واقعات بھی عوام کے سامنے لاو¿نگا۔ رانا ثنائاللہ کو میں سیریس نہیں لیتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی کے بلدیاتی نظام پر تحفظات دور کر دیے گئے ہیں۔ یہ چھوٹی چھوٹی باتیں جمہوریت کا حسن ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ رمضان المبارک میں اشیاءسستے داموں فروخت کرنے کے لیے میکنیزم تیار کرلیاہے۔ وزراءمعاونین خصوصی مشیر اور ڈی سی حضرات اپنے علاقوں میں رمضان بازاروں کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ مشکل حالات ضرور ہیں لیکن ہم ڈلیور کریں گے۔یہ عارضی مشکلات بہت جلد دور ہو جائیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain