تازہ تر ین

اخبارات کے معاشی حالات آزادی صحافت کیلئے خطرہ، میڈیا دشمن پالیسیوں کی وجہ سے سینکڑوں کارکن اور صحافی شدید بیروزگاری کا سامنا کررہے ہیں: سی پی این ای

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے پاکستانی اخبارات اور اخباری کارکنوں کے معاشی مسائل پر شدید تشویش اور بے چینی کا اظہار کرتے ہوئے اس صورتحال کو آزادی صحافت کے لئے شدید خطرہ قرار دیا ہے۔ سی پی این ای کے صدر عارف نظامی کی صدارت میں منعقدہ سالانہ اجلاس عام کے موقع پر منظور کی گئی ایک قرارداد میں کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی میڈیا دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھر میں سینکڑوں میڈیا کارکن اور صحافی شدید بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے اس ضمن میں شدید قسم کی بے حسی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے میڈیا اداروں کے اربوں روپے کے واجبات کو روک کر آزادی صحافت پر تباہ کن حملہ کیا ہے جس کی وجہ سے میڈیا کے ادارے معاشی طور پر تباہ حال ہو کر خاتمے کی دہلیز پر پہنچ چکے ہیں۔ قرارداد میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ میڈیا اداروں کو واجبات کی ادائیگی کا فوراً بندوبست کیا جائے اور وفاقی اور صوبائی اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم اور واجبات کی عدم ادائیگیوں کی روش ترک کی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain