Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • احسن اقبال کالیاقت بلوچ سے رابطہ مذاکرات کیلئے ایک روز کی مہلت مانگ لی
    • بھارت نے محسن نقوی سے ایشیا کپ ٹرافی لینے سے انکار کردیا
    • بھارت ساتویں دفعہ ویمنز ایشیا کپ چیمپئن بن گیا
    • کیمی اینٹونیلی کی شاندار فتح F1 ٹائٹل لیڈ مزید مضبوط
    • ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستوں پر اتفاق
    • لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش
    • پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نااہلی بھی ہے: شاہد آفریدی
    • بحرین کا ایران سے آبنائے ہرمز اجلاس میں شرکت سے انکار
    • عاجزی اپناو خود کو فٹ رکھو رضا اللہ کو سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف کی نصیحت
    • سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے رہنے کا امکان
    • کانگو میں ایبو لا کے 7ہزار کیسز سیتجاوز3398 ہلاکتیں ہو گئیں
    • مصر’ الجزائر’امارات کے وزرائے خارجہ میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • نور مقدم قتل کیس ظاہر جعفرکی صدارتی معافی کی درخواست
    • انگلینڈ سے 3-0 شکست، بابر اعظم نے بڑے جائزے کا عندیہ دے دیا
    • فرانس میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 44 افراد زخمی
    • حوثیوں کا باب المندب کے اسٹریٹجک جزیرہ میون پر کنٹرول
    • kpk 26اضلاع ہارڈ ایریا قرار افسران کیلئے 250 فیصد سیکیورٹی الائونس منظور
    • لاہور سیالکوٹ گوجرانوالہ گجرات نارواوال شیخوپور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع
    • ٹرمپ کی نائن الیون حملے ایران سے جوڑنے کی کوشش
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیائ سے محروم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف کی دعوت پر لاہور جا کر بڑا فائدہ ہوا ،مودی

    By Daily Khabrainمئی 14, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر بھڑکیں مارنا شروع کر دیں، انٹرویو دیتے ہوئے اپنی تعریف میں بڑے بڑے دعوے کر دیے، دنیا کے سامنے اچھا شخص ثابت ہونے کا بھی دعویٰ کر دیا۔نریندر مودی کا نواز شریف کی دعوت پر لاہور کے دورہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک تاثر بنا ہوا تھا کہ بھارت کی عرب ملکوں کے ساتھ نہیں بنتی اور ہندوستان کا سب کچھ بگڑ جائے گا لیکن آج ہماری سب سے زیادہ دوستی عرب ممالک کے ساتھ ہی ہے۔بھارت کی دوستی اب سب سے زیادہ اسلامی دنیا کے ساتھ ہے۔نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اگر میں لاہور نہ جاتا یا نواز شریف کو حلف برداری کی تقریب میں نہ بلاتا تو میں دنیا میں جا کر جتنا بھی کہہ دیتا کہ پاکستان جھوٹا ہے اور ہمارے ساتھ یہ یہ کر رہا ہے تو کوئی بھی نہ مانتا اور کہتا ہے کہ مودی کے ذہن میں تو پاکستان کے لیے ویسے ہی نفرت ہے۔میرے ان دو قدموں نے پاکستان کے عوام کے من میں یہ یقین پیدا کر دیا کہ مودی اچھا انسان ہے۔یہ بھارت اور پاکستان کی بھی دوستی چاہتا ہے۔دوسرا یہ کہ میں لاہور جا کر دنیا کو یہ سمجھانے میں کامیاب ہو گیا کہ مودی دوستی چاہتا ہے۔اس کے بعد جب پٹھان کوٹ کا واقعہ ہوا تو دنیا کو یہ سمجھانا نہیں پڑا کہ اس واقعے میں پاکستان نے گڑ بڑ کی ہے۔میں نے اتنی بڑی سرجیکل اسٹرائیک کی لیکن دنیا میں سے کوئی بھی بھارت کے خلاف ایک لفظ نہ کہہ سکا۔اور یہ سب بلکل اس لیے ہوا کہ جو میں لاہور گیا تھا اور جو میں نواز شریف کو دعوت دی تھی۔میرے ان دونوں اقدامات کا مجھے بہت فائدہ ہوا۔مودی نے مزید کہا کہ اب پاکستانی پاسپورٹ کی کوئی قیمت نہیں ہے۔جب کوئی پاکستانی امریکا جاتا ہے تو اس کے کپڑے اتروا کر دیکھا جاتا ہے۔اب پاکستان میں بھی دباو¿ پیدا ہو رہا ہے وہ ان لوگوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔اور میرے لاہور کے اس دورے نے مجھے یہ فائدہ دیا کہ پوری دنیا بھارت کے ساتھ کھڑی ہے۔ خیال رہے 2015 میں 25 دسمبر صبح 11 بجے ہندوستانی وزیراعظم نے نواز شریف کو ٹیلیفون کرکے دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ نواز شریف نے مودی کو کہا کہ وہ اسلام آباد میں نہیں لاہور میں ہیں، آپ ہمارے گھر تشریف لائیں جبکہ انہوں نے مودی کو جاتی امرائ کے دورے کی بھی دعوت دی. جس پرمودی نے کہا کہ میں لاہور آو¿ں گا اور آپ سے ملوں گا۔دورہ انتہائی مختصر نوٹس پر طے پایا۔بعد ازاں نریندر مودی ہندوستان کی ائر فورس کے طیارے میں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ پہنچے جہاں ان کے استقبال کے لیے اس وقت کے وزیراعظم پاکستاننواز شریف، پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت پاکستان کے اعلی حکومتی حکام موجود تھے۔ نواز شریف اپنے ہندوستانی ہم منصب کے ہمراہ ائر پورٹ پر موجود ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے ونڈ میں شریف خاندان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ان کا تعارف خاندان کے مختلف افراد سے کروایا گیا۔نریندر مودی نے نواز شریف کی نواسی اور مریم نواز کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی۔واپسی پر سوشل میڈیا میں اپنے پیغام میں مودی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ذاتی گھر میں بہت اچھا وقت گزارا جبکہ پاکستانی وزیراعظم کی سالگرہ اور ان کی نواسی کی شادی کی تقریب سےمزہ دوبالا ہوگیا۔ تاہم ان کے جانے کے بعد یہ دورہ قومی و بین الاقوامی میڈیا کی خبروں کی زینت بن گیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستوں پر اتفاق

      بحرین کا ایران سے آبنائے ہرمز اجلاس میں شرکت سے انکار

      قشم کے قریب ایرانی بحری جہاز پر حملہ ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.