تازہ تر ین

سعودیہ 9 ارب 60 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل دیگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب ایک بار پھر پاکستان کی مدد کیلئے آگے آگیا۔ پاکستان کو تین سال کیلئے ہر سال 3ارب 20کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دیگا۔ مشیر خزانہ نے ٹوئٹر اکا?نٹ پر اپنے پہلے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب ہر سال پاکستان کو 3ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دے گا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یکم جولائی سے پاکستان کو ادھار تیل دینا شروع کرے گا یہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے نتیجے میں ایک اچھی خبر ہے انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی عوام کی مسلسل حمایت پر سعودی عرب کا شکر گزار ہوں۔ اس سہولت سے پٹرولیم مصنوعات کی سہولت 375 ملین ڈالر ماہانہ ہوگی ان کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال بہتر ہوگی۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی حمایت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکر گزار ہوں اس سے پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن کی پوزیشن بہتر ہوگی۔ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے ادھار تیل ملنے پر کرنٹ اکا?نٹ خسارہ کم ہوگا اور زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہونگے۔ حماد اظہر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ہر سال تین ارب بیس کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دیئے جانے سے پاکستان کا کرنٹ اکا?نٹ خسارہ کم ہوگا اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی پوزیشن بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خسارے جس تیزی سے نیچے جارہے ہیں اس سے جلد معیشت بہتر ہوجائیگی معیشت بہتر ہونے پر یہ ادھار سعودی عرب کو واپس کرنے میں دقت نہیں ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain