تازہ تر ین

ز رمبادلہ بچے گا، میڈیا خبریں کی تقلید کرے:عثمان بزدار

لاہور(وقائع نگار) روزنامہ خبریں اور چینل ۵ کی جانب سے سے پاکستانی اشیا کے فروغ کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم “پاکستانی بنیے پاکستانی خریدیے” کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ خبریں گروپ گروپ اور چینل ۵کی طرف سے سے یہ ایک قابل تقلید اور احسن اقدام ہے جس کی دیگر پاکستانیوں اور دوسرے اداروں کو بھی تقلید کرنی چاہیے تاکہ پاکستانی اشیاءکو زیادہ سے زیادہ پروموٹ کیا جاسکے کیونکہ اس سے نہ صرف اربوں ڈالرز کا قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے کیونکہ اسی طرح وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وڑن کے مطابق ملکی معیشت کو بھی بھی درست سمت میں لایا جا سکتا ہے۔ پاکستانی بنیے اور پاکستانی خریدیے مہم کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب نے چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیا شاہد اور ایڈیٹر روزنامہ خبریں و سی ای او چینل فائیو امتنان شاہد کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain