تازہ تر ین

عمران خان کو اب پاکستان سے باہر کچھ نہ رکھو کا نعرہ لگادینا چاہیے: اشرف عاصمی، بھارتی انتخابات کے نتائج توقع کے برعکس: آغا باقر، بھارتیوں کی نظر میں مودی بھارت کیلئے بہترین وزیراعظم :شاہد بھٹی ، مودی نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرکے بھارتی عوام سے ووٹ لئے: سیف الرحمان ، کی چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار “میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاراشرف عاصمی نے کہاکہ پاکستانی سوچ تھی کہ کشمیریوں کا قاتل الیکشن نہ جیتے ، مگر بھارتی عوام میں نیشنلزم ہم سے زیادہ ہوگیا جو اب پاکستان پر اثر انداز ہوگا۔ففتھ جنریشن وار کے ذریعے چینیوں سے شادی جیسے واقعات کے تحت پاکستانی عوام کی سوچ چینی عوام کے لیے بدلی جارہی ہے۔ہم نے مودی مخالف نعرے لگا کر اسے جتوا دیا اور اپنے ایماندار وزیراعظم کو کمزور پوزیشن پر لا کھڑا کیا۔آج بھارتی وزیر خارجہ پاکستانی وزیر خارجہ کو مٹھائی کا ڈبہ دے گئی ہیں۔ خبریں گروپ کی مہم پاکستانی بنیئے پاکستانی خریدیے کی طرح عمران خان کو ’برنگ ان پاکستان‘ یعنی پاکستان سے باہر کچھ نہ رکھو کا نعرہ لگا دینا چاہئیے۔پاکستان کے اشرافیہ کا پانی ، کتوں کی خوراک اور گھوڑوں کے مربے باہر سے آتے ہیں۔ پاکستانیوں کو نیشنلزم کو اپنا اوڑھنا بچھوڑنا بنا لینا چاہیئے۔ضیا شاہد نے پاکستانی مصنوعات خریدنے کی مہم کے ذریعے لیڈر کا کردار ادا کیا ہے۔اسکے ذریعے ڈالر کی قیمت گر جائے گی۔میزبان تجزیہ کار آغا باقر نے کہاکہ بھارتی انتخابات کے نتائج توقع کے برعکس آئے ہیں۔ مودی کے الیکشن جیتنے کا اثر پاکستان کی پالیسی پر بھی پڑے گا۔ ہمارا چینل فائیو اور خبریں گروپ نے پاکستانی بنیئے پاکستانی خریدیے مہم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ڈالرکا طلسم کم ہو۔ خبریں گروپ کی پاکستانی بنیئے پاکستانی خریدیے مہم صحافتی مشن ہے۔امید ہے کہ پاکستان میں علامہ اقبال کی سوچ کے مطابق یہ قوم ایک ملت بن کر ابھرے۔ کالم نگارشاہد بھٹی نے کہاکہ بیرون ملک بھارتیوں کی نظر میں مودی بھارت کے لیے بہترین وزیراعظم ہیں۔ پاکستانی میڈیا ہمیں غلط صورتحال بتاتا رہا، بھارت میں بی جے پی اتنی مضبوط ہے کہ اسکا الیکشن ہارنا نا ممکن ہے۔ ہمارے وزیر خارجہ اور دیگر وزرائ نے مودی کے جانے کو پاکستان کے حالات کی بہتری سے ٹہرا دیا تھا۔کانگریس موروثی سیاست کیوجہ سے ناکام ہوئی۔عمران خان خبریں کی طرح پاکستانی بنیئے پاکستانی مصنوعات خریدیے کی مہم چلا دیں تو ایک سال میں ہماری معیثت 5فیصدسے زائد ترقی پر جاسکتی ہے۔ پاکستانی اگر ڈالر خریدنا چھوڑ دیں تو پاکستان کے معاشی حالات ایک دن میں ٹھیک ہو جائیں۔ وزیراعظم کھڑے ہوجائیں اور ضیا شاہد انہیں میڈیا سپورٹ دیں تو حالات دنوں میں بہتر ہو جائیں گے۔ پاکستانی معیثت کا اندازہ 30جون کے بجٹ سے لگایا جاسکے گا۔ کالم نگارمیاں سیف الرحمان کا کہنا تھاکہ بھارتی الیکشن میںجیت کے لیے بی جے پی ففتھ جنریشن پراپوگنڈا مشینری کے استعمال کی ماہر نکلی۔مودی نے پاکستان مخالف سوچ پھیلا کر عوام سے ووٹ لیے۔ بیرون ممالک میں مقیم بھارتی اپنے ملک کے سفیر ہیں۔ بھارتی ہندو اور اسرائیلی یہودی نفسیات احساس برتری کے زعم میں مبتلا ہے۔مسلمان فرقوں میں بٹے ہیں پاکستانیوں میں ایک امت کا جذبہ نہیں ہے۔ بھارتی جمہوریت اور زیادہ میچور ہوگئی ہے بھارتی عوام سمجھتی ہے کہ کانگریس نے کوئی مثبت یا منفی نئی لہر پیدا نہیں کی۔ پاکستان کے درآمدی بل میں 30فیصد پرتعیش اشیا آتی ہیں۔ضیا شاہد صاحب پاکستانی معیثت کے حق میں مہم چلانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں، ضیا شاہد استاد کی حیثیت رکھتے ہیں اور لوگ انکی آواز پر لبیک کہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain