تازہ تر ین

انگلینڈ ورلڈکپ کی ہارٹ فیورٹ ، مورگن اچھے کپتان ہیں،بابراعظم اور شعیب ملک لمبی اننگز کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں : اشرف علی کی ” گگلی “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ” گگلی “ میں ورلڈ کپ2019ءکے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فیورٹ ہونے پر خصوصی پیکج میں بتایا گیا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فیورٹ ہونے کیوجہ اسکا ہوم گراﺅنڈ پر کھیلنا اور2015ءسے میچز میں جیت کی شرح 68فیصد ہونا ہے۔انگلینڈ کے کھلاڑی جونی بیرسٹو، جوش بٹلر ، جیس رائے اور آئن مورگن ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ معین علی اور بین سٹوکس بہترین آل راﺅنڈر ہیں۔ تاہم انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا منفی پہلو یہ ہے کہ انہیں دفاعی کرکٹ کھیلنا نہیں آتا۔ کیا انگلینڈ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2019ءمیں فائنل اور سیمی فائنل تک پہنچ پائے گی؟ اس حوالے سے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر اشرف علی نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم میری بھی فیورٹ ہے۔ حالیہ دنوں میں انگلینڈ نے پاکستان سے 4-0 سے سیریز بہترین انداز میں جیتی ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کیپٹن مورگن بہترین طریقے سے ٹیم کو لیکر چل رہے ہیں۔ انکی ٹیم کی بیٹنگ ، فیلڈنگ اور باﺅلنگ بہترین ہے اور یہی ٹیم کے جیتنے کی نشانی ہے۔اس دفعہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نام لگتا ہے۔ افغانستان پاکستان کیخلاف پاک بھارت میچز کی طرح پرجوش انداز میں کھیلتا ہے۔ ان میچز میں ہار جیت کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ اس مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلییکشن ورلڈ کپ سے پہلے کر لی گئی ہے اب کھلاڑیوں کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ وہاب ریاض کے لیے یہ آخری ورلڈ کپ ہے امید ہے وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ فخر زمان کو اپنی نیچرل گیم کھیلنی چاہئیے اور سیٹ ہونے کے بعد آوٹ نہیں ہونا چاہئیے، یہ بات سمجھ جائیں تو دنیا میں ان سے اچھا بیٹسمین نہیں ہے۔ انگلینڈ میں اب پچزاب کھلاڑیوں کے لیے بہترین ہیں۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی منتخب کردہ ٹیم اگر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے تو ان سے پوچھا جائے گا کہ کیا آپ مزید خدمات دینا چاہتے ہیں۔امام الحق بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں اگر وہ فخر زمان کی جانب دیکھنے کی بجائے اپنی کرکٹ بہتر کریںاور آخری اوور تک کھیلیں۔ کسی بھی ٹیم کو جتوانے کے لیے 75فیصد ہاتھ ٹیم کے کپتان کا ہے اسے خود پر مکمل بھروسہ ہونا چاہئیے اور ٹیم میں نمایاں نظر آنا چاہئیے۔ پاکستانی کھلاڑی پیٹھ پیچھے ایک دوسرے کی برائیاں کرتے ہیں اسلیے کوچز غیر ملکی منتخب کیے جاتے ہیں۔ بابر اعظم اور شعیب ملک لمبی اننگز کھیلنے کے ماہر سینچری میکرز ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain