تازہ تر ین

چینل۵ اور خبریں گروپ کی مہم پاکستانی بنئے پاکستانی اشیاءخریدیئے کے پیچھے مثبت جذبہ ہے:امجدسلیم ، برطانوی عوام نے اپنے ملک کا پیسہ بچانے کیلئے یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ کیا :منورانجم ، مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے دنیا کو عملی اقدامات کی ضرورت محسوس کرنی چاہئے:امجد اقبال ، پاکستان کے جو مفادات عرب دنیا سے ہیں وہ ایران سے نہیں :خالد چودھری ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے کالم نگار منور انجم نے کہا ہے کہ برطانوی انڈسٹری کی ترقی کی شرح 5 فیصد سے بھی کم ہو چکی ہے۔ اپنے ملک کا پیسہ بچانے کیلئے برطانوی عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی پا?نڈ کو اس فیصلے سے جھٹکا ضرور ملے گا مگر معاشی پیداوار مضبوط ہو گی۔ میزبان تجزیہ کار امجد اقبال نے کہا کہ برطانوی عوام کا خیال تھا کہ ان کے وسائل دوسرے ممالک کی عوام پر خرچ ہو رہے ہیں۔ برطانوی عوام نے اپنے ملک کے مفاد میں یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ کا پاکستان میں پرتپاک استقبال ہوا۔ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ خطے میں امن کے لئے مل کر کام کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ دنیا کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے اب عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ چینل ۵ کی مہم پر ہم بحیثیت قوم متحد ہو سکتے ہیں اور معاشی مسائل سے نکل کر انڈسٹری کو فروغ دے سکتے ہیں۔ تجزیہ کار خالد چودھری نے کہا کہ برطانیہ میں یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ باہر سے آ کر لوگ ہمارا حق صلب کر رہے ہیں۔ تارکین وطن کو پناہ دینے کے حوالے سے مسلسل یورپی ممالک میں رائیٹ ونگ کی جماعتیں زور پکڑ رہی ہیں۔ پاکستان کے جو مفادات عرب دنیا سے ہیں ایران سے نہیں۔ ایران کے معاملے میں پاکستان مشکل میں پھنسا ہوا ہے۔ کالم نگار امجد سلیم نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپی یونین کی ضرورت تھی۔ برطانیہ اب اپنے مفاد میں تنگ نظر ہو رہا ہے اور یورپی یونین میں جرمنی لیڈ کر رہا ہے۔ برطانیہ اپنے گروتھ ریٹ کو سنبھالا دینے کیلئے یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنا چاہتا ہے۔ کوئٹہ ہائی الرٹ زون ہے اس کے باوجود پشتون آباد کی مسجد میں دھماکہ خوفناک ہے۔ مذہبی رواداری، نفرت پر مبنی بیانئے کی نفی کے لئے نقصان اٹھانے کے باوجود حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ چینل ۵ و خبریں گروپ کی مہم پاکستانی بنئے پاکستانی خریدیئے کے پیچھے مثبت جذبہ ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain