Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار
    • جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
    • نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سلمان مودی کے انتخاب پر خوش اور پرینکا کے شکرگزار

    By Daily Khabrainمئی 27, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی(ویب ڈیسک) کترینہ کیف اور سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کے گانے ’زندہ‘ کی تقریب رونمائی میں بات کر رہے ہیںعید آنے والی ہے اور اس کے ساتھ ہی ہر بار کی طرح سلمان خان بھی اپنی نئی فلم کے ساتھ جلوہ افروز ہونے والے ہیں لیکن ان سے پہلے مودی جی اکثریت سے ایک بار پھر اقتدار میں آنے کے لیے تیار ہیں اور بالی وڈ میں انھیں مبارکباد دینے والوں میں سلمان خان سب سے آگے رہے۔اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے سلمان خان نے مودی جی کو ایک پیار بھرا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’ایک مضبوط ہندوستان کی تعمیر میں ہم پورے دل سے آپ کے ساتھ ہیں۔‘مودی جی کے ساتھ ہونے کے علاوہ اس وقت سلمان کترینہ کیف کے بھی ساتھ ہیں کیونکہ اگلے چند ہفتوں میں ان کی فلم ’بھارت‘ ریلیز ہونے والی ہے اور سلمان فلم کے پروموشن کے لیے تقریباً ہر چینل پر کترینہ کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔اس دوران سلمان کہیں کہیں کترینہ کو درمیان میں ٹوک کر ان کا جملہ پورا کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے تو کہیں ان کی تعریف میں زمین آسمان ایک کرتے دکھائی دیے۔دراصل فلم بھارت میں کترینہ کا کردار پہلے پرینکا کو نبھانا تھا لیکن آخری وقت میں پرینکا نے فلم چھوڑنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ شادی کرنے جا رہی تھیں۔ لگتا ہے یہ بات سلمان کو پسند نہیں آئی یا سلمان چاہ کر بھی یہ نہیں بھول پا رہے کہ پرینکا نے ان کی فلم چھوڑ دی اس لیے کہیں نہ کہیں وہ پرینکا کا ذکر ضرور کر جاتے ہیں۔ویسے بھی بالی ووڈ میں مشہور ہے کہ ’سلمان کی نہ دوستی کا ٹھکانا اور نہ ہی دشمنی کا‘ اور اس کی جیتی جاگتی مثال لوگ وویک اوبرائے کو بتاتے ہیں۔لگتا ہے ویک اوبرائے کا ستارہ بھی ہمیشہ سے گردش میں ہے۔ ان کا نام سنتے ہی کچھ لوگوں کے ذہن میں ایشوریہ، سلمان اور پھر خود وویک اوبرائے کے کانوں کو لگے دو ہاتھ آتے ہیں۔پچھلے ہفتے انھوں نے ایشوریہ پر بنائے جانے والے ایک میم کو اپنے بے تکے کمنٹس کے ساتھ دوبارہ ٹوئٹ کر کے ایک بار پھر مصیبت مول لے لی۔اس میم پر معافی مانگنے کے باوجود وہ سوشل میڈیا پر ٹرول تو ہوئے ہی ساتھ ہی خواتین کے حقوق کی تنظیم نے انھیں نوٹس جاری کیا اور تو اور ایک خیراتی ادارے نے ان کا ایونٹ بھی منسوخ کر دیا۔بیچارے وویک جانے انجانے تنازعات کا شکار ہو ہی جاتے ہیں۔ اب اللہ اللہ کر کے انھیں کام مِلا لیکن الیکشن کی وجہ سے ان کی فلم کی ریلیز روک دی گئی اور فلم کی ریلیز سے عین پہلے ان کی یہ حرکت۔اب کہا نہیں جا سکتا کہ فلم کے بزنس میں اس سے انھیں فائدہ ہوگا یا نقصان۔مودی جی کی بایو پک بنانے والے فلمساز اومنگ کمار کہتے ہیں کہ وویک نے تو مذاق کیا تھا لیکن بات کچھ زیادہ ہی آگے چلی گئی۔بہرحال اومنگ کمار کو امید ہے اب عام انتخابات میں مودی کی کامیابی سے ان کی فلم کو فائدہ ہی ہو گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.