Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار
    • جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
    • نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘بی ٹی ایس ہماری محبت’ : پاکستان میں اس قدر مقبول کیوں؟

    By Daily Khabrainمئی 27, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سیول (ویب ڈیسک)جنوبی کوریا کا میوزیکل بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کچھ ہی وقت میں دنیا بھر میں نہایت مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔اس میوزیکل بینڈ میں 7 نوجوان شامل ہیں، جو اپنی آواز کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔یہ کورین میوزیکل بینڈ پاکستان میں بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے جبکہ یہاں وقت کے ساتھ ساتھ اس بینڈ کے مداحوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ان ہی متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی ٹی ایس بینڈ کے لیے پاکستان میں ایک ٹرینڈ BTSOurMuhabbat# سامنے آیا جبکہ تیزی سے مقبول بھی ہونے لگا۔اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرکے پاکستانی صارفین اس بینڈ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔
    تاہم اس ہیش ٹیگ کا آغاز اچانک ہوا کیسے؟
    دراصل اس کورین بینڈ نے برازیل میں ایک کنسرٹ کے دوران اپنے گانے ‘لو یوور سیلف’ (یعنی خود سے محبت کریں) پر پرفارم کیا، جس میں اسکرین پر متعدد زبانوں میں ‘Love’ (یعنی محبت) لکھا گیا۔اس دوران اسکرین پر اردو زبان میں اس بینڈ نے Love کو اردو میں محبت اور عشق لکھا۔اس کنسرٹ کی ویڈیوز کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پاکستانی عوام بی ٹی ایس سے بےحد متاثر ہوئی۔جس کے بعد ٹوئٹر پر اس بینڈ کے چند مداحوں نے BTSOurMuhabbat# کے ٹرینڈ کا آغاز کردیا۔ایمی نامی صارف نے اس کنسرٹ کے دوران کا ایک اسکرین شاٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا، جس کے بعد انہوں نے لکھا کہ یہ بینڈ جانتا ہے کہ پاکستان میں اس کے مداح موجود ہیں۔جس کے بعد انہوں نے اس ٹرینڈ کی مدد سے اس بینڈ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ایمی کے بعد کئی صارفین نے بھی اس ہیش ٹیگ کا استعمال کیا، جبکہ اسے پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز شامل کروا دیا۔پاکستانی صارفین نے اردو کو اپنے گانے کا حصہ بنانے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بی ٹی ایس کا شکریہ ادا کیا۔بی ٹی ایس اپنے مداحوں کو آرمی (فوج) کا نام دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہاں موجود مداحوں نے خود کو اس بینڈ کا سپاہی قرار دیا۔کئی مداحوں نے اس بینڈ کی گلوکاری اور انداز کو بھی سراہا۔جبکہ کچھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بینڈ نے ہی لوگوں کو خود سے محبت کرنے کی اہمیت بتائی۔چند صارفین نے بی ٹی ایس کے پاکستان آنے اور ان کے یہاں ایک کنسرٹ منعقد ہونے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ بی ٹی ایس (beyond the scene) بینڈ صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں مقبول ہے۔یہ بینڈ کوریا کے شہر سیول سے تعلق رکھنے والے 7 نوجوانوں نے 2013 میں بنایا۔پہلے اس بینڈ کا نام ‘بینگٹین بوائز’ رکھا گیا تھا، جس کے بعد 2017 میں اس کا نام تبدیل کرکے بی ٹی ایس (beyond the scene) رکھ دیا گیا۔اس بینڈ نے ہپ ہاپ میوزک سے آغاز کیا تاہم اب کئی انداز کی موسیقی میں یہ اپنے گانے ریلیز کرتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال اس بینڈ کے نوجوانوں کو ایشیا کے سب سے زیادہ پرکشش مرد ہونے کا اعزاز ملا تھا۔اس بینڈ میں جنگ کک، پارک جیمن، وی، سوگا، جن، آرایم، اور جنگ ہوسیوک نامی نوجوان موسیقار شامل ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.