تازہ تر ین

ورلڈکپ میں آج جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

لندن (ویب ڈیسک )کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا جس میں بنگلادیش اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔جنوبی افریقا انگلینڈ کے ہاتھوں ایونٹ کے افتتاحی میچ میں شکست کے بعد بنگلادیش کے خلاف اپنا دوسرا میچ کھیلے گی اور بنگلادیش کا آج یہ پہلا میچ ہوگا۔ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں دونوں ٹیمیں لندن میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ایونٹ کے اپنے افتتاحی میچ سے قبل بنگلادیشی ٹیم کے کھلاڑیوں کو انجری کا سامنا ہے۔اوپننگ بلے باز تمیم اقبال کی کلائی کی انجری کے باعث آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہے، جبکہ مشرفی مرتضی ایمسٹرنگ، مستفض الرحمان پٹھوں کی انجری اور سیف الدین کمر کی انجری کا شکار ہے جب کہ شکیب الحسن نے حال ہی میں کمر کی انجری سے نجات پائی ہے۔جنوبی افریقی ٹیم میں ہاشم آملہ کی آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہے، انگلینڈ کے خلاف سر پر باو¿نسر لگنے سے وہ زخمی ہوگئے تھے اور انہوں نے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا، اس لیے ان کی جگہ ٹیم میں ایڈن مارکرام کو شامل کیا جاسکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain