تازہ تر ین

ایم کیو ایم سے گورنر سندھ کی ملاقات میں وعدہ کیا گیا کہ انکا ایک اور وزیر لیا جائے گا:علامہ صدیق ، حمزہ شہباز کی جانب سے بی بی شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹنا سیاسی مفاہمت کی نشانی ہے:خالد چوہدری ، ہوسکتا ہے، 2008ءکے این آر او کے پیچھے کوئی سیاسی مصلحت ہو:آغا باقر ، آصف زرداری نے اسمبلی فلور پر کوئی این آر او نہیں مانگا:منور انجم، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار“ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کارعلامہ صدیق اظہرنے کہا ہے کہ تاریخ میں مارٹن لوتھر کنگ کے جیسے قوم سے خطاب کہ”آئی ڈریم“تاریخ کا حصہ ہیں، ہر ماہ قوم سے سیاسی خطاب موضوع سخن نہیں۔اپوزیشن کی جانب سے بجٹ پاس نہ ہونے دینے کے بعد کچھ ملاقاتیں یکایک ہوئیں۔ ایم کیو ایم کیساتھ گورنر سندھ کی ملاقات میں وعدہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم کا ایک اور وزیر لیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان سے چوہدری شجاعت کی دلچسپ ملاقات میں بجٹ سے پہلے ق لیگ کے تحفظات سامنے آئے اورمزید وزارتیں مانگی گئیں۔ پیپلزپارٹی واحد جماعت تھی جس نے بھٹو کے عہد میں پاکستانی عوام کو بحالی دی، پہلی مرتبہ ڈیڑھ سال میں قومی بینک تین گنا ہوئے،پہلی مرتبہ میٹرک تک تعلیم ، 100والی دوائی جنرک نیم دیکر 10کی کی گئی۔آج پیپلز پارٹی اور آصف زرداری ذوالفقار علی بھٹو کے مجرم ہیں۔ آصف زرداری نے اپنی تقریرمیں این آر او مانگا ہے ، انہوں نے کہاکہ حساب کتاب چھوڑو کب تک حسا ب کرتے رہو گے۔ آصف زرداری کی جائیدار کی لسٹ پڑھ کر بندہ کانوں کو ہاتھ لگاتا ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے 30سال پاکستان میں خوفناک لوٹ مار کی ہے۔ہر سندھی کے چہرے پر غربت اور زرداری کی کرپشن کی داستان لکھی ہے۔میزبان تجزیہ کارآغا باقر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے پیچھے دھواں ،دھوئیں کے پیچھے آگ اور چوہدری شجاعت کی حکومت وقت سے ملاقات ہمیشہ معنی خیز ہوتی ہے۔ ماضی میں وزرائے اعظم بہت کم خطاب کرتے تھے۔ہو سکتا ہے پیپلز پارٹی کے 2008ئ کے این آر او کے پیچھے کوئی سیاسی مصلحت ہو۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی واحد تفریح کو زحمت میں تبدیل کر دیا ہے۔تجزیہ کار خالد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماضی کی نسبت موجودہ وزیراعظم کے خطابوں کا بازار لگتا ہے۔ایوب خان نے اپنے دور کے 10سال میں ایک درجن خطاب بھی نہیں کیے تھے۔ عمران خان کا قوم سے خطاب کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف تھا۔سابق حکومتوں کیطرح موجودہ حکومت میں بھی کرپشن جاری ہے۔ پیپلز پارٹی نے عوام کو کچھ نہ دیا ہومگر سیاسی شعور دیا ہے۔ آج پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے بی بی شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا جوسیاسی مفاہمت کی نشانی ہے۔پاکستان خطرناک صورتحال سے دوچار ہے، عوام کے لیے اس ملک میں کچھ نہیں ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا مستقبل ہے انا للہ وانا الیہ راجعون۔عمران خان نے کرکٹ کو بھی سیاست سمجھتے ہیں۔ آئندہ مستقبل میں ون ڈے کرکٹ بھی ختم ہو جائے گا۔کالم نگار منور انجم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب میں قوم کے لیے کوئی لائن نہیں تھی۔تمام کرپٹ لوگ انکے ساتھ حکومت میں بیٹھے ہیں۔ حکومت نے قانون سازی میں کوئی اصلاحات نہیں کیںجسکی وجہ اپوزیشن کو کونے میں لگانا ہے۔ موجودہ بجٹ عوام دوست نہیں ،تحریک انصاف اشرافیہ کی جماعت ہے۔ عمران خان کو سلیکٹ کر کے لایا گیا ہے جسکے پیچھے مقاصد کچھ اور ہیں۔ذوالفقار بھٹو اپنے فلسفے کیوجہ سے آج بھی زندہ ہیں۔آصف زرداری نے اسمبلی فلور پر کوئی این آر او نہیں مانگا انکی تقریر سے لگا آج بھی وہ صدر مملکت ہیں۔قوم کو عمران خان سے توقع تھی کہ کرکٹ کو بہتر سمت میں لیکر جائیں گے مگر قوم کو ٹیم نے مایوس کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain