تازہ تر ین

ورلڈکپ میں پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف شاندار فتح

لارڈز(ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 49 رنز سے شکست دے دی۔کرکٹ کے گھر ’لارڈز‘ کے تاریخی میدان میں گرین شرٹس نے پروٹیز کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ایونٹ میں اپنی دوسری فتح حاصل کرلی، اس کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں جگہ بنانی کی امیدیں برقرار رہیں اور اسے ایونٹ کے باقی تمام میچز میں بھی کامیابی حاصل کرنا لازمی ہے۔ٹاس جیت کر پہلے قومی بلے بازوں نے کمال دکھایا توبولرز بھی امیدوں پر پورا اترے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور 81 رنز کی شراکت قائم کی تاہم فخرزمان 44 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے، کچھ ہی دیر بعد عمران طاہر نے امام الحق کا زبردست کیچ لیکر انہیں بھی پویلین بھیج دیا۔محمد حفیظ صرف 20 رنز ہی بناسکے تاہم ون ڈاﺅن آنے والے بابراعظم اور حارث سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 81 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد بابراعظم 69 رنز بناکرآﺅٹ ہوگئے۔شعیب ملک کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے حارث سہیل نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا جب کہ اماد وسیم نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 71 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اماد وسیم 23 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔ حارث سہیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 58 گیندوں پر 89 رنز بنائے، حارث سہیل کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی شاہین حریف بلے بازوں پر جھپٹ پڑے، پیسر محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں ہاشم آملہ کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ 2 رنز ہی بنا سکے، ابتدائی نقصان کے بعد کپتان ڈوپلیسی اور ڈی کوک نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور 87 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم 47 کے انفرادی اسکور پر ڈی کوک کیچ آﺅٹ ہوگئے جب کہ 103 کے مجموعے پر شاداب خان نے مارکرم کو بولڈ کردیا۔ کپتان ڈوپلیسی کو محمد عامر نے 63 رنز پر چلتا کیا۔پانچویں وکٹ پر ڈیوڈ ملر اور وینڈر ڈوسن نے جم کر بیٹنگ کرتے ہوئے 53 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی او ر مجموعے کو 189 تک پہنچایا مگر ایک بار پھر شاداب خان نے اس خطرے کو ٹالتے ہوئے ڈوسن کو پویلین کی راہ دکھا دی جب کہ اگلے ہی اوور میں جارح مزاج ڈیوڈ ملر کو شاہین آفریدی نے بولڈ کردیا، جس کے بعد وہاب ریاض نے کرس مورس، رباڈا اور اینگنڈی کو آﺅٹ کردیا، جنوبی افریقا مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 248 رنز ہی بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور شاداب خان نے 3،3 جب کہ محمد عامر نے 2 اور شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ قومی ٹیم کی جیت میں 89 رنز بنا کر کلیدی کردار ادا کرنے والے حارث سہیل کو میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain