تازہ تر ین

فاٹا سے دو لوگ پی ٹی ایم کے نمائندے، وہ بھی گرفتار: کامل آغا،حکومت ڈھیل دینے کے موڈ میں نہیں: جنرل(ر) امجد شعیب ، نواز شریف مریم کی وجہ سے ا س حال میں ہیں:کنور دلشاد کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) چینل کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے رہنما سینیٹرکامل علی آغا نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کسی ایک ایجنڈے پر متفق نظر نہیں آتیں۔فاٹا میں صرف دو لوگ پی ٹی ایم کی نمائندگی کرتے ہیں وہ حکومتی تحویل میں ہیں۔ فاٹا کے لوگوں کے مفادات حکومت کے ساتھ وابستہ ہوتے ہیں لہذا وہ حکومت کے ساتھ ہی ہوتے ہیں۔بلاول اور مریم ابو بچا? تحریک چلانا چاہتے ہیں لیکن خواہشات پر مینار تعمیر نہیں ہوسکتے۔یہ فیصلہ ہو چکا اب پاکستان میں کرپشن کی سیاست نہیں ہو گی نہ ہی کسی کرپٹ کو چھوٹ ملے گی۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا جس کے باعث اپوزیشن کا دبا? بڑھے گا اور حکومت کمزور ہو گی بیرونی دنیا کو بھی مثبت تاثر نہیں ملے گا۔کہا جاتا ہے ایمنسٹی سکیم فلاپ ہو رہی ہے۔حکومتی ترجمانوں کی جانب سے اپوزیشن کو این آر او مانگنے کا طعنہ دینے سے تاثر خراب ہوتا ہے۔نواز شریف مریم نواز کے باعث اس حال میں ہیں۔جنرل ر امجد شعیب نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو جب اپنا مفاد نظر آتا ہے تو سولو فلائٹ کر لیتے ہیں۔شہباز شریف ایک پرانے سیاستدان ہیں ان کی ہینڈلنگ تھوڑی مختلف ہے پارلیمنٹ میں وہ سوچ سمجھ کر بات کرتے ہیں۔بہرحال جو بھی ہے حکومت اب کسی کو ڈھیل دینے کے موڈ میں نہیں عمران خان کا تو منشور ہی یہ ہے کہ کرپشن ختم کرنی ہے۔اس میں بھی شک نہیں کہ معاشی صورتحال کے پیش نظر حکومت کو مشکلات تو ہیں لیکن حالات بہتر ہو جائیں گے بس ذرا وقت لگے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain