تازہ تر ین

زرداری، نوازشریف جیل چلے گئے، چڑیانے پر نہیں مارا:اعجاز الحق ، افغان صدر کاآنا اہم، دونوں ملکوں میں امن ضروری:جنرل (ر) امجد شعیب ، عوام کو اے پی سی سے کوئی غرض نہیں، یہ ٹولہ پہلے حکومت کرچکا: چوہدری خادم کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ضیا ئ کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف جیل چلے گئے کسی چڑیا نے پر نہیں مارا اب عوام کو سب پتہ چل چکا ہے قدرتی طور پر سیاسی جماعتوں سے لوگ مایوس ہو چکے۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالر کی اڑان اونچی ہو رہی ہے عوام کو کسی سے امید نہیں۔حکومت کوچاہئے عوام کو ریلیف دے تاکہ عوام کی کچھ مایوسی تو دور ہو سکے۔جنرل ر امجد شعیب نے کہا کہ افغان صدر کا آنا اہم ہو گا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان امن ضروری ہے۔پاکستان کو بھی چاہئے افغان عوام کو بارآور کرائے کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں تاہم پاکستان نے کبھی افغانستان کی تذلیل نہیں کی۔ہمیں اپنا دفاع خود ہی کرنا پڑے گا۔پہلے بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ خود ہی لڑی کسی ہمسائے سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے۔انہوں نے کہا اپوزیشن مفادات کی پجاری ہے۔ تجزیہ کار چوہدری خادم علی نے کہا ہے کہ عوام کو اے پی سی سے کوئی غرض نہیں یہ ٹولہ پہلے ہی حکومت کر چکا معیشت ان لوگوں کی وجہ سے تباہ ہوئی اے پی سی کے اجلاس کا مقصد احتساب سے بچنے کی کوشش ہے لیکن ریاست پاکستان فیصلہ کر چکی اب کسی کرپٹ کو نہیں چھوڑنا۔انٹرنیشنل مافیا بھی ہمارے ملک کو ناکام ثابت کرنا چاہتا ہے ڈالر کی قیمت بڑھنا اسی کا شاخسانہ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain