تازہ تر ین

لیگی ترجمان کب تک چوری کا دفاع کرینگے ، شریف خاندان کرپشن سے توبہ کر لے

اسلام آباد‘ سیالکوٹ(نیوز ایجنسیاں‘ بیورو رپورٹ ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا خاندان اقبال جرم کرکے کرپشن سے توبہ کرلے، برطانوی امداد کا 8 کروڑ روپے کا سرکاری چیک شہباز شریف کے داماد علی عمران کے ذاتی اکا ونٹ میں جمع ہوا، نوکری کی زنجیر میں جکڑے ن لیگی ترجمان کب تک چوری، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا دفاع کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی امداد کا 8 کروڑ روپے کا سرکاری چیک براہ راست شہباز شریف کے داماد علی عمران کے ذاتی اکا ونٹ میں جمع ہوا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے؟، ارتھ کویک ری کنسٹرکسن اینڈ ری ہیبی لٹیشن اتھارٹی (ایرا)کے افسر کے اعتراف کے بعد بہتر یہی ہے کہ شہباز شریف کا خاندان بھی اقبال جرم کرکے کرپشن سے توبہ کر لے، توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، ا یرا کے افسر اکرام نوید نے نیب سے پلی بارگین کرتے ہوئے اپنے بیان حلفی کی صورت میں اس جرم کا اعتراف کیا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ لیگی ترجمان جھوٹ کو تحفظ دینے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، لیکن جھوٹ کے پاں نہیں ہوتے، نوکری کی زنجیر میں جکڑے ن لیگی ترجمان کب تک چوری، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا دفاع کریں گے، شہباز اینڈ سنز کے کالے دھن اور ٹی ٹیز کی فہرست اتنی طویل ہے کہ دفاع کرتے کرتے جلد ترجمانوں کے ہاتھ کھڑے ہوجائیں گے۔ کرپشن اور منی لانڈرنگ کا دفاع کرییں گے۔ شہبازشریف اور ان کے بیٹوں کے کالے دھن کی فہرست اتنی طویل ہے کہ دفاع کرتے کرتے ترجمانوں کے ہاتھ کھڑے ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے؟ انہوں نے کہا کہ ایرا کے افسر کے اعتراف کے بعد بہتر یہ یہے کہ شہبازشریف کا خاندان بھی اقبال جرم کرکے کرپشن سے توبہ کرلے انہوں نے کہا کہ توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان دنیا بھر میں سبز پاسپورٹ کی عزت بحال کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان کے وقار کو بلند کرنے کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔حجاج کرام ادائیگی فریضہ حج کے دوارن عمران خان کی کامیابی کے لیے دعا کریں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کی اطلاعات و نشریات کے لیے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ انٹر نیشنل ائرپورٹ پر سرکاری حج سکیم کے تحت قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے حجاز مقدس روانہ ہونے والے 421 حجاج کرام کو الوداع کرنے کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت وائس چیئرمین سیال چودھری محمد افضل شاہین نے کی جبکہ اس موقع پر صدر سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت مسعود اختر خواجہ، سابق چیئرمین اشفاق احمد چودھری، نعیم اختر، ملک محمد اشرف اعوان ، انجنیئر خاور انور خواجہ، ڈپٹی چیئرمین حج کمیٹی چودھری رضا منیر، ڈائریکٹر سیال چودھری محمد جاوید، سابق ناظم ہیڈمرالہ ملک محمد خاں، جنرل منیجر سیال بریگیڈئر ( ر) محمد نواز، ائرپورٹ منیجر نثار احمد، ایس وی او کرنل (ر) غیاث الدین، منیجر الیکٹریکل انجنیئر ہدایت اللہ، منیجر تعلقات عامہ عبدالشکور مرزا اور اسسٹنٹ منیجر کسٹمر سروسز بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کاوشوں سے اب اہم شہروں کے ائرپورٹوں پر عازمین حج کی سعودی امیگریشن ہو چکی ہے جس حجاج کرام کو سعودی عرب جا کر کئی کئی گھنٹے امیگریشن کے انتظار میں کھڑا رہنے کی ضرورت نہیں رہی۔ اگلے سال میری خواہش ہو گی کہ یہ سہولت سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر شروع ہو جائے۔ اس مقصد کے لیے میں متعلقہ حکام سے درخواست کروں گی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ میرا اپنا ائرپورٹ ہے اس کی ترقی کے میں شروع ہی سے ذاتی دلچسپی لے رہی ہوں۔ اس علاقہ حجاج کرام کے لیے سیالکوٹ ائرپورٹ سے حج پروازیں شروع کروانے بھی ان کی کوششیں شامل تھیں۔اس سے قبل وائس چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ چودھری محمد افضل شاہین نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سیالکوٹ اور خاص طور پر سیالکوٹ انٹر نیشنل ائرپورٹ کے لیے خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے 2010 میں اس وقت جبکہ سیالکوٹ مالی مشکلات سے دوچار تھا اس وقت کے وزیر اعظم سے سیال کے لیے 25 کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ دلا کر سیالکوٹ ائرپورٹ کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔چودھری محمد افضل شاہین نے سیالکوٹ ائرپورٹ کو آنے والی تمام سڑکوں کی تعمیر و مرمت ، پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کو سیالکوٹ ائر کے لیے غیر ملکی فضائی کمپنیوں کو پروازیں شروع کرنے کے لیے نرم پالیسی اختیار کرنے اور سیالکوٹ ائرپورٹ کو سیم نالوں کے برساتی پانیوں سے محفوظ بنانے کے لیے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کی۔اس موقع پر حجاج کرام کو ہار پہنا کر رخصت کیا گیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سفر کرنے والے تمام حجاج کرام کو جہاں پرتپاک طریقے سے الوداع کہا جاتا ہے جبکہ ان کی خدمت میں تحائف اور ہدییات بھی پیش کئے جاتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain