تازہ تر ین

وائٹ کا لر کرائم کر نیوالے پکڑ میں آرہے ہیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگارعبدالباسط خان نے کہا کہ گرفتاریاں پہلے ہی متوقع تھیں نیب کا ایک اصول ہے حکومت کہہ چکی گرفتاریوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔جس کمپنی کو ایل این جی کا ٹھیکہ دیا گیا تھا اس میں شاہد خاقان عباسی خود شیئر ہولڈر تھے۔ وائٹ کالر کرائم کرنے والے پکڑ میں آ رہے ہیں۔ چینل فائیو کے وگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاستدان تو ہمیشہ کہتے ہیں ہمارے ساتھ انتقامی کارروائی ہو رہی ہے ملک کو وسائل کے بجائے قرضوں پر چلایا گیا وزیراعظم عمران خان قوم کو آئی ایم ایف سے نجات کی کوشش کر رہے ہیں اب لوگوں کو ٹیکس تو دینا پڑے گا اس میں غلط کیا ہے۔انہوں نے کہا اپوزیشن چیئرمین سینٹ کو ہٹا کر صرف دکھانا چاہتی ہے ہم یہ بھی کر سکتے ہیں وگرنہ چیئرمین سینیٹ درست کام کر رہے ہیں۔ کالم نگارضمیر آفاقی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی بس گرفتاریاں ہو رہی ہیں میرے خیال میں سب سے پہلے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی طرف توجہ دینی چاہئے۔ریلوے میں حادثات درحادثات ہو رہے ہیں شیخ رشید کی کارکردگی صفر ہے۔ احتساب سلیکٹیڈ ہے حکومت میں موجود وزراءنہیں پکڑے جا رہے۔قانون کے دائرے میں کام کرنا چاہئے۔کرپٹ لوگوں کو پکڑیں لیکن شواہد بھی ہونے چاہئیں جبر سے سوسائٹی تباہ ہوتی ہے۔کالم نگاراشرف عاصمی نے کہا کہ گزشتہ پچیس تیس سالوں سے جس طرح عوام کا بھرکس نکالا گیا اس کی مثال نہیں ملتی پہلی بار اشرافیہ پر ہاتھ پڑا ۔ڈیل یا ڈھیل نہیں ہونی چاہئے۔کرپشن کرنے والوں کے اثاثوں کی ضبطگی نیب کا احسن اقدام ہے۔سیاستدانوں نے دنیا بھر میں جائیدادیں بنا لیں جبکہ عام پاکستانی غریب کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر اپوزیشن پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے۔کالم نگار میاں حبیب نے کہا کہ ہم پہلے ہی بتا چکے تھے گرفتاریوں کا موسم ہے اور بڑی بڑی گرفتاریاں ہونے والی ہیں ۔شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا گیا ،مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کے لئے نیب کے چھاپے جاری ہیں۔ہماری دعا ہے ملک لوٹنے والوں سے دولت واپس لی جائے ایسا نظام وضع کیا جائے دوبارہ کبھی کسی کو ملک لوٹنے کی جرات نہ ہو۔ ملکی مسائل کی طرف سابق حکمرانوں نے توجہ ہی نہیں دی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain