تازہ تر ین

مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی ، ماہرین سر پکڑ بیٹھے

ملتان (عوامی رپورٹر) چولستان میں بہاول پور سے چند ہی کلو میٹر دور تک ”ٹڈی دل“ کے حملے میں شدت آگئی ہے۔ وفاقی اور صوبائی محکموں کی طرح سے جاری سرویلنس اور زرعی ادویات کا سپرے کرنے کے باوجود ”ٹڈی دل“ کنٹرول نہیں کیا جاسکا۔ ماہرین سرپکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ گزشتہ شام ملنے والی اطلاعات اور رپورٹ کے مطابق قلعہ ڈیراور اس کے نواحی علاقوں میں ”ٹڈی دل“ نے درختوں اور چولستان میں سبزہ تباہی سے دوچار کردیا ہے۔ بجنوٹ اور بلوٹیا میں بھی ”ٹڈی دل“ سپرے کے باوجود کنٹرول نہیں کیا جاسکا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ قلعہ ڈیراور اور اس کے قریب کے علاقوں میں زرعی ادویات کا سپرے بے اثر ہو کر رہ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مختلف کمپنیوں کی طرف سے ”ٹڈی دل“ کنٹرول کرنے کےلئے عطیہ دی گئی ادویات بے اثر ہو کر رہ گئی ہیں اور سرویلنس میں اپنا مقصد ختم کرچکی ہے۔ ماہرین اس سلسلے میں سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ چولستان میں حالیہ بارشوں میں ”ٹڈی دل“ کی افزائش مزید بڑھی ہے اور تمام تر کوششوں کے باوجود اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملتان ابھی ”ٹڈی دل“ کے حملے سے محفوظ ہے۔ چولستان میں ”ٹڈی دل“ کے حملے میں شدت روہیلے بھی پریشانی سے دوچار ہوگئے ہیں۔ ”ٹڈی دل“ کے حملے سے متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کےلئے خوراک تک ختم ہو کر رہ گئی ہے اور مویشی بھی بھوک کی وجہ سے مرنا شروع ہوگئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain