تازہ تر ین

کتے کے لعاب سے بیمار ہونے والی مالکن ہاتھ پاؤں سے محروم

اوہائیو: امریکا میں پالتو کتے کے لعاب دہن سے خطرناک جراثیم مالکن کے جسم میں منتقل ہوگیا جسے روکنے کے لیے مالکن کے دونوں ہاتھ اور پاﺅں کاٹنے پڑے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کی رہائشی خاتون کو اچانک شدید بخار اور جسم میں درد کی شکایت ہوئی جس کے بعد وہ آہستہ آہستہ کومے میں چلی گئیں اور 10 دن تک بے ہوش رہیں۔بے ہوشی کے دوران بیماری کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کیے جاتے رہے اور بالآخر انکشاف ہوا کہ خاتون ایک خاص اور نہایت کم پائے جانے والے انفیکشن کا شکار ہوئی ہیں جو capnocytophaga canimorsus کے باعث ہوتا ہے۔خاتون کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا تھا اور ان کی جلد کا رنگ گہرا سرخ ہوتا جا رہا تھا جب کہ جلد پر گنگرین جیسے ابھار بھی بننے لگے جو خون میں کلاو?ٹنگ کی وجہ سے بن رہے تھے۔ خاتون کو capnocytophaga بیماری ان کے جرمن شیفرڈ کتے کے لعاب سے لگی تھی۔معالجین نے بیماری کے تیزی سے پھیل جانے اور خطرناک صورت حال اختیار کرجانے کے باعث خاتون کے دونوں ہاتھوں کو کلائیوں تک اور دونوں پاو?ں کو گھٹنوں تک ایک ا?پریشن کے دوران کاٹ دیا۔خاتون کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم وہ جب ہوش میں ا?ئیں تو اپنے ہاتھ پاو?ں نہ دیکھ کر شدید ڈپریشن میں چلی گئیں ایسے کٹھن وقت میں ان کے شوہر ، اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ نے انہیں دوبارہ زندگی بخشی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain