تازہ تر ین

خلیجی ممالک سمیت امریکا و یورپ میں عیدالاضحیٰ کے اجتماعات

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک)سعودی عرب، متحدہ عرب امارات و دیگر خلیجی ممالک سمیت امریکا و یورپ میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں حجاج کرام سمیت مسلمانوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی۔امام کعبہ نے نماز عید کے خطبے میں فلسفہ قربانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو محمد ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسلمانوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی۔مسجد نبوی ﷺ میں بھی عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی جس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، فلسطین اور قطر میں بھی عید قربان کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں نماز عید کی ادائیگی کے بعد قربانی کے لیے لوگوں نے جانور ذبح کیے۔انڈونیشیا، ملائیشیا، جاپان، افغانستان، برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں بھی نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی ادا کی گئی۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔امریکا میں عیدالاضحی کے معاملے پر مسلم برادری میں اتفاق نہ ہوسکا جس کی وجہ سے وہاں چند مسلمانوں نے آج عید منائی جبکہ دیگر کل عید منائیں گے۔پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں مسلمان کل عید الاضحی منائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain