تازہ تر ین

قادیانی پیسوں سے پاکستانی فنکاروں کا لندن میں فراڈ ایوارڈ شو

لندن (امداد حسین شہزاد) پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ کے نام پر لندن میں بہت بڑے فراڈ کا انکشاف، پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ کے منتظم عطا الحق کا تعلق مرزئی کمیونٹی سے ہے ایوارڈ کے علاوہ کئی مرتبہ پاکستان کے معروف فنکاروں کے نام پر شوز کی ایڈوانس ٹکٹیں فروخت کر کے عین وقت پر شوز منسوخ کرا چکا ہے ۔تفصیلات کے مطابق لندن میں مرزئی کمیونٹی کی سرپرستی میں ہونے والے فراڈ ایوارڈز کا انکشاف سامنے آیا ہے پاکستان کا نام استعمال کرکے ان ایوارڈز کا اہتمام کرنے والا مشہور فراڈیا عطاءالحق عرف اے حق عرف بوبی ٹیکسی ڈرائیور ہے۔پاکستان اچیومنٹ ایوارڈز کے نام پر ہونے والے ان ایوارڈز کو لندن میں مقیم مرزئی کمیونٹی کی مکمل حمایت اور سرپرستی حاصل ہے۔عطاءالحق عرف اے حق ٹیکسی ڈرائیور سے کروڑ پتی کیسے بنا اس بارے میں بھی حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں جن کے مطابق اے حق مختلف کاروباری افراد کو ایوارڈز تقریب میں پارٹنر بناکر منافع کا لالچ اور خوبرو اداکاراﺅں کے ساتھ ملاقات کا جھانسا دیتا اور ایوارڈز کی تقریب کے بعد گھاٹے کا بہانہ بنا کر کمپنی بنا کر غائب ہو جاتا ہے اور پھر کچھ عرصے کے بعد ایک نئے فراڈ کے ساتھ منظر عام پر لوگوں کو لوٹنے کا دھندہ شروع کر دیتا ہے یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چند ماہ قبل بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے چلائی جانے والی مہم کے دوران اے حق نے اپنے ذاتی اکاو¿نٹ کھلوا کر برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے لاکھوں پاﺅنڈز بٹور لیے عطاءالحق عرف اے حق لندن کے بینکوں میں مختلف ناموں سے بینک اکاﺅنٹ کھلوا کر نادہندہ ہونے کی وجہ سے بینک کرپٹ ڈکلیئر ہو چکا ہے، اے حق فراڈیا اس قدر شاطر ہے کہ ایک کمپنی بنانے کے ڈیفالٹ ہونے کے بعد اپنے یا اپنی بیوی کے نام پر ایڈریس بدل کر اور کسی دوسرے شخص کو جعلی ڈائریکٹر بنا کر اپنا الو سیدھا کر لیتا ہے اے حق کے خلاف عدالتوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔واضح رہے کہ مرزا عطاءالحق لندن میں معروف گلوکاروں عابدہ پروین راحت فتح علی خان اور عارف لوہار کے نام پر شوز کی ٹکٹیں فروخت کرکے شوز منسوخ کراچکا ہے۔ اور ٹکٹوں کے پیسے بھی واپس نہیں کئے ۔پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ کے منتظم عطاءالحق کا تعلق مرزئی کمیونٹی سے ہے۔ ایوارڈ کے علاوہ کئی مرتبہ پاکستان کے معروف فنکاروں کے نام پر شوز کی ایڈوانس ٹکٹیں فروخت کر کے عین وقت پر شوز منسوخ کرا چکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain