تازہ تر ین

ملالہ نے کشمیر پر آواز اٹھائی نہ پاکستان کا جشن آزادی منایا ، دیوالی اور ہولی مناتی رہی

لاہور (خبرنگار) نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زائی کشمیر کاز پر آواز نہ اٹھانے پردنیا بھر میڈیا سوشل صارفین کے نرغے میں ۔صارفین نے ملالہ کی حب الوطنی پر بھی سوال اٹھا دیئے ہیں۔ پاکستان کی جشن آزادی پر ملالہ کی خاموشی معنی خیز جبکہ انڈیا کی ہولی پر پیش پیش صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملالہ اپنے اپ کو خواتین کے حقوق کی علمبردار سمجھنے والی کشمیر پر کیوں خاموش ہے؟ کشمیر میں گزشتہ 14دنوں سے کرفیو لگا ہوا ہے۔ کشمیری بھارتی فوج کے نرغے میں ہیں سکول بند ہیں بچے بچیاں سکول نہیں جارہے وہ گھر میں قید ہوکر رہ گئے ہیں لیکن ملالہ کی خاموشی اس بات کاخدشہ ظاہر کرتی ہے کہ اس کے بھارت سے مراسم مضبوط ہیں کچھ صارفین کا تویہ بھی کہنا تھا کہ کہاں ہے ملالہ ؟کشمیر میں انڈیا نے ظلم کی انتہا کردی گل مکئی کو نہ جشن آزادی مناتے دیکھا نہ مسئلہ کشمیر پر کھل کر کچھ کہا لیکن ہم نے ا س کو ہندووں کی رسم ہولی اور بھارتی جشن آزادی مناتے ہوئے کئی بار دیکھا ۔کیا کشمیر کی بیٹیاں معنی نہیں رکھتیں ؟اپنے اوپر گولی چلی تو پوری دنیا میں واویلہ کیا اور دنیا کو اپنی طرف متوجہ کرلیا اور اس آڑ میں اپنی این جی او بنا کر خوب پیسہ اکٹھا کر لیا جبکہ کشمیر کی بیٹیاں اس کو نظر نہیں آتیں ان پر کتنا ظلم ہورہا ہے اس پر ملالہ کے لب کیوں بند ہیں اس لئے کہ بھارت سے اس کی این جی او کو بھاری فنڈنگ ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین ملالہ کی کتاب پر بھی خوب تنقید کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain