تازہ تر ین

کروز میزائل تجربے پر روس کا امریکا کو انتباہ

پینٹاگون (ویب ڈیسک)میزائل تجربے پر روس نے امریکا کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کروز میزائل کے تجربے سے فوجی کشیدگی میں اضافہ کررہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس نے امریکی میزائل تجربے پر اپنے رد عمل میں کہا ہےکہ امریکی تجربے کو ہتھیاروں کی دوڑ میں نہیں دیکھا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے پیر کے روز کروز میزائل کے تجربے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ امریکا نے روایتی ساخت کے کروز میزائل کا تجربہ کیا جس نے 500 کلو میٹر تک پرواز کرکے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔روس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام پر امریکا رواں ماہ روس کے ساتھ انٹرمیڈیٹ نیو کلیئر فورسز معاہدے (آئی این ایف) سے دستبردار ہوا کیونکہ معاہدے کے تحت امریکا کے میزائل تجربے پر پابندی عائد ہوتی۔روسی نائب وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا نے فوجی کشیدگی میں اضافے کے لیے اقدام اٹھایا ہے تاہم روس کسی اشتعال انگیزی میں جلدی نہیں کرے گا اور روس اپنے آپ کو مہنگے ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں کرے گا۔روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب تک امریکا نے تجربہ نہیں کیا تھا روس کا کسی بھی نئے میزائلوں کی تعیناتی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain