تازہ تر ین

مودی کا طیارہ فضائی حدود سے گزرنے کا علم نہیں، فواد چودھری

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھارتی وزیراعظم مودی کے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے پر لا علمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا طیارہ فضائی حدود سے گزرنے کا علم نہیں، مقبوضہ کشمیر پر بھارت کیلئے اقوام متحدہ کی رپورٹ چارج شیٹ ہے۔ وفاقی وزیرفواد چودھری سے میڈیا سے گفتگو کے دوران سوال کیا گیا کہ ”مودی کو پاکستانی کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت کیوں دی؟“ جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ انہیں مودی کا طیارہ فضائی حدود سے گزرنے کا علم نہیں۔واضح رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے فرانس جانے کیلئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی، نریندرمودی کا خصوصی طیارہ ایئرانڈیا ون آج پاکستانی فضائی حدود سے گزرا۔بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے فروری کے بعد پہلی مرتبہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کی۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے فرانس جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، بھارتی وزیراعظم آج ایئر انڈیا ون کی پرواز سے فرانس کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ایئرانڈیا ون نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر12 بج کر12منٹ پر دہلی سے ا±ڑان بھری۔ بھارتی وزیراعظم کا طیارہ ڈیڑھ سے2 گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا۔ ایئرانڈیا ون نے لاہورکی فضائی حدود سے پرواز کرتے ہوئے اپنا سفرجاری رکھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 23 اگست کو ہونے والے بھرپور احتجاج اور پاکستان کی کوششوں سے کیا عالمی ضمیر جاگا ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں مقبوضہ کشمیر کے تمام لوگوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ وہ بڑی تعداد میں باہر نکلیں، ان پر جو جبری حکومت،فاشزم مسلط، ظلم اور قید و بند کا جو دور مسلط کیا گیا ہے اسے مسترد کریں، کشمیری بڑی تعداد میں اپنی ا?زادی کے حق کے لیے باہر نکلیں اپنی جنگیں خود لڑنی پڑتی ہیں اور کشمیریوں نے ہمیشہ اپنی جنگ خود لڑی ہے اور پاکستان ہمیشہ اس جنگ میں ان کے ساتھ رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain