Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انڈونیشیا ملائشیا فلپائن میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ ،ہلاکتوں کا خدشہ
    • محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے
    • اسرائیلی حملے کا جواب ایران نے میزائل برسائے ہلاکتوں کا خدشہ
    • ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، کیپیٹر کار نیول پاکستانی کپتان سے انڈین کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا
    • جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد
    • جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا
    • ایران کی طرف سے فائر میزائل ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دئیے اسرائیل کا دعوی
    • اسرائیل نے غزہ میں داخلے کے تمام راستے بند کردیے، امدادیں معطل
    • گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب
    • تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو چار گنا تک بڑھا سکتی ہے، ماہرین صحت
    • دنیا کے سب سے بڑے بچھو کی 41 کروڑ برس قدیم باقیات دریافت
    • جل بائیڈن نے جو بائیڈن کی صحت سے متعلق تشویشناک تفصیلات شیئر کر دیں
    • اسرائیل کو آج رات جواب دے دیا، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
    • ایران مزید میزائل نہ چلائے، مذاکرات کی میز پر واپس آئے، امریکی صدر
    • ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل
    • سپر ہٹ بالی وڈ فلم ‘نو انٹری’ کا سیکوئل بننے کو تیار، ہدایتکار نے تصدیق کردی
    • گلگت بلتستان میں تیرکی بارش، پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت بن کرابھر رہی ہے، بلاول
    • شاہین آفریدی کو مستقل طور پر ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ
    • ملک بھر میں شدید گرمی، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فاسشٹ مودی کوایوارڈ دینے پر نازشاہ کے احتجاج پرشکریہ، حامد میر

    By Daily Khabrainاگست 24, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ فاسشٹ مودی کوایوارڈ دینے پر نازشاہ کے احتجاج پر شکریہ، جب پوری امت مسلمہ خاموش تھی، تو ناز شاہ نے اماراتی حکومت کو احتجاجی خط لکھ کر پاکستانیوں اور کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کردی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں برطانوی پارلیمنٹ کی رکن کو بہادر بہن ناز شاہ کہہ کر شکریہ ادا کیا۔حامد میر نے کہا کہ فاشسٹ مودی کو امارات کا سب سے بڑا ایوارڈ دینے کے خلاف امت مسلمہ کے بڑے بڑے لیڈر خاموش رہے۔ لیکن برطانوی پارلیمنٹ کی ایک بہادر خاتون رکن ناز شاہ نے اماراتی حکومت کو احتجاجی خط لکھ کر پاکستانیوں اور کشمیریوں کی اکثریت کے جذبات کی ترجمانی کردی، بہادر بہن ناز شاہ کا بہت شکریہ۔واضح رہے متحدہ عرب امارات کی شاہی حکومت نے بھارتی وزیراعطم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول”زیڈ ایوارڈ“ سے نوازا۔ جس پر برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ”اماراتی ولی عہد کے نام لکھا گیا میرا خط میڈیا میں آگیا ہے البتہ کشمیر میں بھارتی مظالم ابھی بھی جاری ہیں، ہم یہ سب دنیا کو بتائیں گے“۔برطانوی خاتون رکنِ اسمبلی ناز شاہ نے اس سے قبل اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے کشمیریوں کے قاتل کو اعزاز دے کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے۔ انہوں نے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو خط لکھا دیا ہے جس میں انہوں نے ولی عہد سے نریندرا مودی کو اعلیٰ ترین اماراتی سویلین اعزاز دینے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔ناز شاہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا تھا کہ ”کل میں نے ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید کو خط لکھا ہے، جس میں میں نے وزیر اعظم مودی کو ایوارڈ دینے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے کیونکہ کشمیر کے عوام مودی کے ہاتھوں تکلیف اٹھا رہے ہیں“۔ برطانوی رکنِ پارلیمنٹ نے ٹویٹ میں ’وی سٹینڈ ود کشمیر‘ کا ہیش ٹیگ بھی شئیر کیا اور اپنے خط کی تصویر بھی شائع کی تھی۔برطانیہ نشریاتی ادارے کے ذرائع کے مطابق بریڈ فورڈ سے منتخب ہونے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے اپنے خط میں امارات کے ولی عہد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے حلقے میں بسنے والے ہزاروں کشمیریوں بلکہ خود ایک کشمیری کی حیثیت سے امارات کی حکومت کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ دینے پر مایوس ہیں۔ناز شاہ نے اماراتی ولی عہد کے نام خط میں انہیں بتایا ہے کہ مودی نے 15دن سے کشمیر میں مکمل لاک ڈاون کررکھا ہے اور ٹیلی فون ، انٹرنیٹ اور رابطوں کے دیگر ذرائع بند کر کے دنیا سے کشمیریوں کا رابطہ ختم کر دیا ہے۔ ناز شاہ نے دو صفحات پر مشتمل اپنے خط کے آخر لکھا ہے کہ ’اگر آپ کے اقتصادی معاہدے آپ کو کشمیروں کے لیے کھڑے ہونے یا بولنے سے روکتے ہیں تو کم از کم آپ متحدہ عرب امارات کے عوام کے نمائندے کی حیثیت سے اس معاملے پر خاموش رہیں اور دل میں وزیراعظم نریندر مودی کے اقدامات کی مذمت کریں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    تازہ ترین

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.