تازہ تر ین

مارول سٹوڈیوز کا پہلی پاکستانی نژاد سپر ہیرومس مارول کویونیورس کا حصہ بنانے کا اعلان

نیویارک (ویب ڈیسک) مارول اسٹوڈیوز نے پہلی پاکستانی نژاد امریکی مسلم کمالہ خان کو بطور سپرہیرو مس مارول اپنے سنیما یونیورس کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔مارول کے سربراہ کیون فیج نے ڈزنی کی ڈی 23 ایکسپو میں اس بات کا اعلان کیا۔ہول یوڈ رپورٹرز کے مطابق مس مارول ٹی وی سیریز ڈزنی کے نومبر میں پیش کی جانے والی اسٹریمنگ سروس ڈزنی پلس کا حصہ ہوگی، یہ سروس مختلف ممالک میں 12 نومبر کو متعارف کرائی جارہی ہے۔مارول سنیما یونیورس کے مختلف کرداروں پر بھی اس اسٹریمنگ سروسز پر الگ الگ سیریز دکھائی جائیں گی جو کہ مارول سنیما یونیورس کی کہانیوں کا متبادل ورڑن ہوگا۔کمالہ خان کا کردار مارول کامکس میں سب سے پہلے 2013 میں متعارف کرایا گیا تھا جو ایک پاکستانی نژاد امریکی سپرہیرو مس مارول کا روپ دھارتی ہے۔اس سے پہلے کیرول ڈینورس کو کامکس میں مس مارول کے طور پر جانا جاتا تھا مگر جب اس کردار کو کیپٹن مارول کا نام دیا گیا تو کمالہ خان نے خود کو مس مارول کا خطاب دیا۔یعنی اس کردار کو ’مارول کومکس‘ کے کردار ’کیپٹن مارول‘ سے متاثر ہوکر بنایا گیا تھا، یہ مارول کا پہلا مسلم خاتون کا کردار تھا، جس نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔اس کردار کی تخلیق کار پاکستانی نڑاد امریکی لکھاری و کومکس ایڈیٹر ثنا امانت ہیں، جو گزشتہ کئی سال سے مارول کومکس میں بطور ایڈیٹر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ثنا امانت بھی امریکی ریاست نیو جرسی میں رہتی ہیں اور کردار کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے یہ کردار اپنی ذات سے متاثر ہوکر بنایا۔خیال رہے کہ مارول کومکس کے سنیما یونیورس میں اب تک ’اسپائیڈر مین، تھور، ہلک، آئرن مین، کیپٹن امریکا، بلیک پینتھر، بلیک ویڈو، ایکس مین، گارڈین آف دی گلیکسی، ڈاکٹر اسٹرینج اور تھونس سمیت کئی اہم سپر ہیروز اور ولن کے کردار متعارف کرائے جا چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain