Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انڈونیشین سفارتی وفد کا یو ایم ٹی کا دورہ، تعلیمی و تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • لاہور میں موسم خراب زیادہ سے شیادہ درجہ حرارت30 سینٹی گریکارڈ
    • طارق فضل چوہدری کی 103ویں یوم جمہوریہ پرترکیہ کی قیادت اور عوام کو مبارکباد
    • اے آئی سے متعلق عوامی غصے میں مزیداضافہ ہوگا، انسٹا گرام کے سربراہ کی پیشگوئی
    • نگہداشت اور معاونت مہذب، ہمدرد اور فلاحی معاشرے کی بنیاد : گورنر سندھ
    • تعلیمی پروگراموں کو صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے: رانا مشہود خان
    • سبزی و پھلوں کے نرخ آوٹ آف کنٹرول پیاز ٹماٹر لہسن عام آدمی کی پہنچ سے دور
    • موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے جدید زرعی طریقوں کا فروغ ناگزیر:سلمیٰ بٹ
    • کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ہاتھوں مغوی جج بازیاب پولیس اہلکار سیمت دو افراد زخمی
    • پاکستان کو تقسیم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا اور ملک انشاء اللہ قائم و دائم رہے گا، حنیف عباسی
    • پاکستان 2 سال سے غیرملکی سیاحوں کی پہلی ترجیح بنا رہا
    • سمارٹ سیف سٹیز منصوبے ‘ 337 نئی ملازمتوں کی منظوری
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • بشریٰ بی بی سمیت پی ٹی آئی متعدد رہنماؤں کی احتجاج کیسز میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
    • اڈیالہ جیل سے قیادت کی دوری نے نئے سوالات کھڑے کر دیے
    • مائرہ خان کو بولڈ ڈریسنگ کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا
    • وفاقی وزیر مصدق ملک سے سعودی سفیر ڈاکٹر راجع تامی البغومی ملاقات کررہے ہیں۔
    • جو ہماری سرحد پار کریگا اسے بھرپور جواب دیا جائیگا: گورنر کے پی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پائلٹس کی ہڑتال، برٹش ایئرویز کی برطانیہ سے تمام پروازیں منسوخ

    By Daily Khabrainستمبر 9, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن(ویب ڈیسک)برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز (بی اے) کا کہنا ہے کہ پائلٹوں کی ہڑتال کے پہلے روز برطانیہ کے ایئرپورٹس سے انہیں اپنی تقریباً تمام پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بی اے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ‘تنخواہ کے تنازع کو حل کرنے کی کئی مہینوں کی کوششوں کے بعد اس صورتحال کا سامنا کرنے پر ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں’۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ برٹش ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن (بلپا) سے بات چیت بحال کرنے کے خواہش مند ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بدقسمتی سے، پائلٹوں کی ہڑتال کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہ ہونے کی وجہ سے ہم یہ نہیں بتا سکتے کہ کتنے افراد کام پر آئیں گے اور وہ کونسا طیارہ چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے پاس اپنی 100 فیصد پروازوں کو منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں’۔برطانوی طیارے اور اس کے 4300 پائلٹ 9 ماہ کی تنخواہ کے تنازع میں گھرے ہیں جس کی وجہ سے 3 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔پائلٹ کل (منگل کو) بھی اپنی ہڑتال جاری رکھیں گے اور انہوں نے 27 ستمبر کو بھی ہڑتال کرنے کی دھمکی دی ہے اور پھر ممکنہ طور تنازع برقرار رہنے پر پر سردیوں کی چھٹیوں کے قریب دوبارہ ہڑتال کرسکتے ہیں۔بلپا نے 3 سال کے دوران تنخواہ میں 11.5 فیصد اضافے کو مسترد کردیا ہے جسے ایئرلائنز نے جولائی کے مہینے میں پیش کیا تھا۔برٹش ایئرویز کا کہنا تھا کہ اس پیشکش سے فلائٹ کیپٹن کو دنیا کی بہترین تنخواہ اور مراعات ملیں گی جو تقریباً 2 لاکھ یورو سالانہ کے قریب ہوں گی۔انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ایئرلائنز کے 90 فیصد ملازمین پر مشتمل دیگر 2 یونین نے 11.5 فیصد اضافے کو قبول کرلیا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      اسرائیلی انتخابات عرب جماعتوں کی کامیابی پر یہودی غصے سے پاگل سربراہوں کی گرفتاری کا مطالبہ

      مذاکرات بحال کریں امریکہ کا ایران کو خط پاسدران انقلاب کا ابنائے ہر مز امریکی ڈرون تباہ کرنے کا دعوی

      24 گھنٹوں میں 749 ٹارگٹڈ کاروائیاں 239 حوثی ہلاک

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.