لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان گزشتہ دو سال کے دوران غیرملکی سیاحوں کی پہلی ترجیح بنا رہا، 2024ء اور 2025ء میں مجموعی طور پر 44لاکھ سے زائد افراد سیاحتی ویزوں پر پاکستان آئے۔ایف آئی اے نے مربوط سرحدی نظام کی مدد سے رپورٹ تیار کرلی۔ایک رپورٹ کے مطابق 2024ء کے دوران 21لاکھ 83ہزار غیرملکی سیاح پاکستان آئے، سیاحوں کی تعداد بڑھ کر 22لاکھ 90ہزار ہوگئی۔سیاحتی ویزوں پر سب سے زیادہ لوگ افغانستان سے پاکستان آئے، 2سال کے دوران 12 لاکھ 16ہزار 873افغان باشندوں نے وزٹ کیا، افغانستان سے سالانہ بنیاد پر سیاحوں کی آمد میں بتدریج کمی دیکھی گئی، میں 6لاکھ 41ہزار اور 2025ء میں 5لاکھ 75افغان شہری آئے۔برطانیہ کے سیاحوں کا دوسرا نمبر،10لاکھ 17ہزار افراد کی پاکستان آمد ریکارڈ کی گئی، 2024ء میں برطانیہ سے 5لاکھ 3ہزار اور 2025ء میں 5لاکھ 14ہزار سیاح آئیتیسرے نمبر پر امریکہ سے 5لاکھ 9ہزار 947سیاح پاکستان آئے، 2024ء میں 2لاکھ 61ہزار اور 2025ء میں 2لاکھ 48ہزار امریکی سیاحوں کی آمد ہوئی۔زیرجائزہ عرصے کے دوران ایران سے 2لاکھ 59ہزار 720اور کینیڈا سے 2لاکھ 34ہزار 129سیاح آئے، 2سال کے دوران چین سے ایک لاکھ 59ہزار 688سیاح پاکستان آئے، آسڑیلیا کے ایک لاکھ 17ہزار 732باشندے گھومنے پھرنے پاکستان آئے۔
