لاہور (آئی این پی) سوشل میڈیا انفلوئنسر عروب جتوئی نے فیشن ڈیزائنرز پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے ملبوسات تیار کریں جو عام لوگوں کی پسند، آرام اور روزمرہ ضروریات کے مطابق ہوں ۔ ان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر عوام روزمرہ زندگی میں جسم کو نمایاں کرنیوالے لباس نہیں پہنتے۔
، اس لیے فیشن انڈسٹری کو عام لوگوں کی ترجیحات کو بھی مدِنظر رکھنا چاہیے۔عروب جتوئی نے اس تصور پر تنقید کی کہ لباس جتنا زیادہ جسم کو نمایاں کرے گا، پہننے والا اتنا ہی اچھا دکھائی دے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ بعض ڈیزائنرز سمجھتے ہیں کہ لباس جتنا زیادہ مختصر یا جسم کو نمایاں کرنے والا ہو گا، وہ اتنا ہی بہتر نظر آئے گا، لیکن ایسا ضروری نہیں، جبکہ میرے نزدیک خوبصورتی کا تعلق صرف لباس کے اس انداز سے نہیں۔عروب جتوئی نے کہا کہ 90 فیصد عام عوام ایسے کپڑے نہیں پہنتے، اس لیے ایسے ملبوسات تیار کیے جانے چاہئیں جنہیں لوگ حقیقت میں پہن سکیں۔واضح رہے کہ عروب جتوئی پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمن، المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ ہیں، دونوں کی شادی جنوری 2023 میں ہوئی تھی۔

