لاہور( این این آئی)ایران سے ایل پی جی کی ترسیل عارضی طور پر بحال ہونے کے بعد دو روز میں فی کلو قیمت میں30 سے 40 روپے کمی دیکھی گئی ہے اور مزید کمی کا بھی امکان ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے مطابق ایران سے ایل پی جی ترسیل عارضی طور پر بحال ہوگئی ہے تاہم موسم سرما میں ایل پی جی کے بحران کا خطرہ تاحال منڈلا رہا ہے۔16 اکتوبر سے قبل لوڈ ہوکر پاک،ایران بارڈر پہنچنے والے ایل پی جی پارسلز کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے، 16 اکتوبر تک جو بائوزرز ایرانی ریفائنریز سے لوڈ ہوچکے تھے صرف ان کو ہی سرحد پار داخلے کی اجازت ملی ہے۔،لوڈ ہونے والی ایل پی جی کی مقدار 8 سے 9 ہزار ٹن ہے، یہ مقدار صرف تین روز کی ضرورت پوری کرے گی، ایران سے عارضی سپلائی سے ایل پی جی کا بحران حل نہیں ہوگا۔
