کراچی (این این آئی) بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ثاقب صداقت نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی تاجر بنگلہ دیش کا دورہ کریں اور نمائشوں میں شرکت کریں۔ اس ضمن میں بنگلہ دیشی قونصلیٹ نہ صرف سہولتیں فراہم کرے گا بلکہ بنگلہ دیشی تاجروں کے
ساتھ بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کے انعقاد میں بھی مدد کرے گا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین محمد سلیم مکاتی کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں پی سی ڈی ایم اے کے سینئر وائس چیئرمین شاہد بشیر، وائس چیئرمین محمد عامر بھٹی، سابق چیئرمین سلیم ولی محمد، سابق چیئرمین محمود سلام اور وقار احمد شامل تھے۔ ڈپٹی ہائی کمشنر ثاقب صداقت نے پی سی ڈی ایم اے وفدکی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سال کے ملٹی پل ویزے کے اجرا کے حوالے سے ضرور غور کریں گے اور پی سی ڈی ایم اے کی ویزا سفارشات کو بھی ترجیح دی جائے گی۔ پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین محمد سلیم مکاتی نے ڈپٹی ہائی کمشنر کو بتایا کہ کیمیکلز کے شعبے میں پاکستانی تاجروں کی بنگلہ دیش کے ساتھ تجارت بہت زیادہ ہے، لہٰذا پی سی ڈی ایم اے کو کیمیکلز اور ڈائز کے شعبوں سے وابستہ تاجروں کی رابطہ تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ ان دونوں شعبوں میں تجارت کو مزید فروغ دیا جا سکے، جس سے یقینی طور پر پاکستان اور بنگلہ دیش کا باہمی تجارتی حجم بڑھے گا۔پی سی ڈی ایم اے کے وفد نے ڈپٹی ہائی کمشنر کو ویزے سے متعلق بعض مشکلات سے بھی آگاہ کیا اور درخواست کی کہ پاکستانی تاجروں کو ایک سال کا ملٹی پل ویزا جاری کیا جائے تاکہ وہ بلا رکاوٹ بنگلہ دیش کا دورہ کر سکیں، وہاں کی مارکیٹوں کا جائزہ لے سکیں اور بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کا بھی اہتمام کر سکیں، کیونکہ سنگل انٹری ویزے کے باعث پاکستانی تاجروں کو اکثر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وفد کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے یقینی طور پر نہ صرف دونوں ملکوں کی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ دونوں معیشتوں پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔
بریکنگ نیوز
- گنجمنڈی پولیس کی کارروائی ،آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 2 افراد گرفتار
- سب انسپکٹر سجاد سلیم دوسری مرتبہ تھانہ رنگو تعینات
- صوبہ بھر میں گندم کی کاشت فروغ کیلئے خصوصی مہم کا آغاز :عاشق حسین
- کروڑ پاکستانی ذہنی امراض’ 1.29 کروڑ ہیپاٹائٹس کا شکار
- اسلام آباد:صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد زکریا ضیا سے صدر آل پاکستان جمعیت القریش خورشید احمد قریشی’جنرل سیکرٹری سردار ظہیر احمد’ چیئرمین عبداللہ قریشی و دیگر ملاقات کر رہے ہیں’ اس موقع پر سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری بھی موجود ہیں۔
- اسلام آباد’ جدید سلاٹر ہائوس کا قیام معیاری گوشت کی فراہمی کیلئے ضروری
- مری میں غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیز اور تعمیرات کے خلاف کریک ڈائون
- چیئرمینCDA کا اسلام آباد کے مختلف مراکز میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ
- میٹا کے زیر اہتمام پاکستان ڈیجیٹل تحفظ سمٹ کا انعقاد
- راولپنڈی، متعدد سب انسپکٹر، انسپکٹر کے عہدے پر قواعد وضوابط پر پورا اترنے کے باوجود ترقی سے محروم
- بانی سے محبت، ذوالفقار عباس کی 377 کنال اراضی نیلامی کیلئے پیش
- او جی ڈی سی کے منافع میں 53 فیصد اضافہ، پہلی سہ ماہی 58.5 ارب کما لیے
- آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس یکم نومبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
- بلدیہ گوجر خان کے مالی معاملات آڈٹ میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- 79 ایم پی ایز کا جو کرنے کا ارادہ ہے انہیں سپورٹ کرتی ہوں، ان کی ترجمان ہوں: مشعال یوسفزئی
- پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے جدید طبی مشینری کی خریداری،1 ارب10 کروڑ روپے منظور
- پاکستان کی سی فوڈ برآمدات 568 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
- ملک میں پولیو وائرس کا خطرہ تاحال موجود ہے، ہر بچے کو پولیو سے بچا کرقطرے
- لاہور:سموگ میں کمی لانے کیلئے اینٹی سموگ گن نادرا آفس کے قریب کھڑی ہے۔
- لاہور جی ٹی روڈ کے ملحقہ علاقے میں کسان گنے کے جوس سے گڑھ بنا رہا ہے
