لاہور( این این آئی)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی ۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 28 ہزار کیوسک اور اخراج 52 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 10 ہزار کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک، خیرآباد پل آمد 28 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 28 ہزار 300 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پر آمد 7 ہزار کیوسک اور اخراج 16 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 8 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 300 کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد70 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 64 ہزار 100 کیوسک، چشمہ آمد 51 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 52 ہزار کیوسک، تونسہ آمد 53 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 100 کیوسک ہے ۔
