لاہور(این این آئی)وحدت کالونی سے چار سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون نرگس بی بی کو ضلع بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو تلاش کیا اور ورثا کے حوالے کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے عرصہ دراز سے لاپتہ خاتون کی بازیابی کا ٹاسک دیا تھا، جس پر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹان کو خصوصی ذمہ داری سونپی گئی۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ وحدت کالونی جمشید اسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نرگس بی بی کو منچن آباد سے بازیاب کروایا۔پولیس کے مطابق خاتون کے خاوند نے 2022ء میں اپنی اہلیہ کے اغوا کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کروایا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن جمشید اسلم کے مطابق خاتون کی بینائی کمزور تھی اور وہ اکیلی گھر سے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے نکلی تھیں۔خاتون کی بحفاظت بازیابی پر ان کے اہل خانہ نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔
بریکنگ نیوز
- مودی سرکار کی ناقص پالیسیاں بھارت عالمی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ
- ریاست مخالف مواد کی تشہیر کا مقدمہ، اینکر اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد
- بنگلہ دیش پاکستان کیساتھ دوطرفہ تجارت کوفروغ دینے کا خواہشمند
- لاہور: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات موقع پر وکلاء خواتین کا گروپ فوٹو۔
- تمنا بھاٹیا نے انو کپور کے نازیبا تبصرے پر ردعمل کا اظہار کر دیا
- ماں بننے کے بعد وزن پر تنقید، کترینہ کیف نے خاموشی توڑ دی
- 90 فیصد عوام جسم نمایاں کرنیوالا لباس نہیں پہنتے’ عروب جتوئی
- ایمن خان کی دلکش تبدیلی نے مداحوں کو حیران کر دیا
- پاکستان ہاکی کے سابق کپتانشہباز سینئر نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا
- رونالڈو نے میسی کو ہرا کر بیلن ڈی اور آف آل ٹائم ایوارڈ جیت لیا
- پاکستان اور ایران میں فٹ بال کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ
- ثانیہ مرزا نے مسجد کیلئے اکیڈمی کی زمین عطیہ نہیں کی: والد کی دعوئوں کی تردید
- ایل ڈی اے سٹی کی سٹریٹ لائٹس 100فیصد سولر پر منتقل ، فنڈز کی منظوری
- ایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال، 2 روز میں قیمت30سے40روپے کم
- دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
- اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون جاری
- لاہور: شائقین کرکٹ قذافی سٹیڈیم میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی سیریز کا آخری میچ دیکھ رہے ہیں۔
- لاہور سے بچوں کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
- آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس ا یگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
- پولیس نے چار سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کو پیاروں سے ملوا دیا
