لاہور اپنے سٹاف رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیرصدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل انسپکٹرز جنرل، تمام شعبوں اور فیلڈ یونٹس کے سربراہان، ڈپٹی انسپکٹرز جنرل، اسسٹنٹ انسپکٹرز جنرل سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب سمیت دیگر افسران ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں پولیس افسران اور اہلکاروں کیلئے رہائشی سہولیات میں اضافے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خواتین پر تشدد، زیادتی اور استحصال کے مقدمات کی تفتیش میں مزید بہتری لانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈیپوٹیشن پالیسی، ایل پی آر، ٹریننگ اور دیگر انتظامی و پالیسی امور بھی زیر بحث آئے۔ اجلاس کے دوران مختلف یونٹس کے سربراہان نے ایجنڈے میں شامل اور زیر بحث امور سے متعلق ٹھوس تجاویز اور اپنے مشاہدات پیش کیے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران انتظامی امور کی موثر انجام دہی یقینی بنائیں اور ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے اجلاس میں زیربحث آنے والی تجاویز کو مزید بہتر اور اَپ گریڈ کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ آئی جی پنجاب نے مزید ہدایت کی کہ اہم پالیسی امور پر موثر فیصلہ سازی کیلئے پولیس ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں۔
بریکنگ نیوز
- مودی سرکار کی ناقص پالیسیاں بھارت عالمی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ
- ریاست مخالف مواد کی تشہیر کا مقدمہ، اینکر اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد
- بنگلہ دیش پاکستان کیساتھ دوطرفہ تجارت کوفروغ دینے کا خواہشمند
- لاہور: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات موقع پر وکلاء خواتین کا گروپ فوٹو۔
- تمنا بھاٹیا نے انو کپور کے نازیبا تبصرے پر ردعمل کا اظہار کر دیا
- ماں بننے کے بعد وزن پر تنقید، کترینہ کیف نے خاموشی توڑ دی
- 90 فیصد عوام جسم نمایاں کرنیوالا لباس نہیں پہنتے’ عروب جتوئی
- ایمن خان کی دلکش تبدیلی نے مداحوں کو حیران کر دیا
- پاکستان ہاکی کے سابق کپتانشہباز سینئر نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا
- رونالڈو نے میسی کو ہرا کر بیلن ڈی اور آف آل ٹائم ایوارڈ جیت لیا
- پاکستان اور ایران میں فٹ بال کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ
- ثانیہ مرزا نے مسجد کیلئے اکیڈمی کی زمین عطیہ نہیں کی: والد کی دعوئوں کی تردید
- ایل ڈی اے سٹی کی سٹریٹ لائٹس 100فیصد سولر پر منتقل ، فنڈز کی منظوری
- ایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال، 2 روز میں قیمت30سے40روپے کم
- دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
- اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون جاری
- لاہور: شائقین کرکٹ قذافی سٹیڈیم میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی سیریز کا آخری میچ دیکھ رہے ہیں۔
- لاہور سے بچوں کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
- آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس ا یگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
- پولیس نے چار سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کو پیاروں سے ملوا دیا
