تازہ تر ین

سیالکورٹ ائیرپورٹ پر برطانوی جوڑے سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

سیالکورٹ (ویب ڈیسک)سیالکورٹ ائیرپورٹ پر برطانوی جوڑے سے کروڑوں روپے مالیت کی 25 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔برطانوی جریدے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یوکشائر سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ محمد طاہر ایاز اور ان کی 20 سالہ اہلیہ اقراءحسین کو سیالکوٹ انٹرنیشل ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا جن کے سامان سے اعلیٰ کوالٹی کی 25 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ہیروئن خاتون کے سامان سے برآمد کی جو انہوں نے کپڑوں میں چھپا رکھی تھی۔اے ایس ایف حکام کے مطابق برطانوی جوڑا پاکستان سے براستہ دبئی لندن ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جوڑے کو پہلے امارات ائیرلائن کی پرواز ای کے 621 سے دبئی اور پھر وہاں سے لندن روانہ ہونا تھا۔اے ایس ایف حکام نے جوڑے کو فوری طور پر حراست میں لیتے ہوئے ان کے خلاف کیس دائر کر دیا ہے اور دونوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔اے ایس ایف کی جانب سے ملزمان اور برآمد ہونے والی ہیروئن کو انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق برآمد ہونے والی ہیروئن کی قیمت 20 لاکھ پاﺅنڈز ہے جو پاکستانی روپوں میں 38 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔واضح رہے کہ سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ہیروئن اسمگلنگ کا یہ اب تک پیش آنے والے بڑے واقعات میں سے ایک ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain