ہیوسٹن: (ویب ڈیسک)امریکی شہر ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم کے خلاف بڑا مظاہرہ ہوا، نریندرمودی کے پتلے کی جوتوں سے دھلائی۔ پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے بڑی عداد میں شرکت کی۔ہیوسٹن میں میلہ لوٹنے کا مودی کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ کشمیریوں اور سکھوں نے مودی کے جلسے سے بڑا اجتماع لگا لیا۔ سارا شہر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا، احتجاج کے باعث نریندر مودی کا جلسہ پس منظر پر چلا گیا، ہزاروں افراد اسٹیڈیم کے باہر جمع ہو گئے اور گجرات کے قصائی کا خون ا?لود ماضی اور فاشسٹ چہرہ بے نقاب کر دیا۔