تازہ تر ین

شادی کی تقریب پر امریکی و افغان فورسز کے حملے، 40 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

 

کا بل (ویب ڈیسک)افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکا اور افغان فورسز کے مشترکہ حملے میں شادی میں شریک 40 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان اسپیشل فورسز نے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع موسیٰ قلعہ میں طالبان کے ٹھکانے پرمشترکہ کارروائی کی ، اس دوران افغان فورسز کو امریکا کی جانب سے فضائی مدد حاصل تھی۔مقامی حکومتی عہدیدار عبدالمجید اخوند نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے وقت قریب ہی شادی کی تقریب بھی جاری تھی جو اس حملے کی زد میں آگئی، ہلاک ہونے والوں میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔عبدالمجید اخوند کے مطابق حملے میں 40 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain