لاہور:(ویب ڈیسک) واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے منگل کو ا?نے والے زلزلے میں ملک کے سب سے بڑے ڈیم سے کچھ گھنٹوں کے لیے بجلی کی پیداوار روک دی تھی تاہم ڈیم محفوظ ہونے کا یقین ہونے پر بحال کردی گئی۔منگلا میں بجلی کی پیداوار شام 7 بج کر 20 منٹ پر بحال کرکے دوبارہ نیشنل گرڈ کو 700 میگا واٹ بجلی فراہمی کا ا?غاز کردیا گیا جس سے طویل لوڈ شیڈنگ کا خطرہ ٹل گیا۔رپورٹ کے مطابق محکمہ ا?ب پاشی پنجاب نے دریائے جہلم کی بالائی نہر حفاظتی اقدامات کے تحت بند کردی تھی تا کہ ا?فٹر شاک سے ہونے والے نقصانات سے بچا جاسکے۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’زلزے کے بعد ہمارے پاس فوری طور پر 10 ٹربائنز کو روکنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا (ہر ٹربائن 100 میگا واٹ کی ہے)۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے یہ اس وجہ سے کیا کہ مٹی اور کیچڑ کے باعث پانی بجلی کی پیداوار کے استعمال نہیں ہوسکتا تھا‘۔انہوں نے کہا کہ ’زلزلے جیسی صورتحال‘ میں مٹی تیزی سے پھیلنا شروع ہوجاتی ہے اور بجلی پیدا کرنے والی ٹربائنز کے لیے مٹی والے پانی کا استعمال تباہ کن ہوسکتا ہے۔چنانچہ ضروری ہوتا ہے بجلی کی پیداوار بحال کرنے سے قبل ا?بی رساو¿ اور کیچڑ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور یہ بھی ضروری ہے کہ کیچڑ کے تہہ میں بیٹھنے تک کا انتظار کیا جائے۔اس کے ساتھ ترجمان واپڈا کا کہنا تھا کہ ساری ٹربائنز حفاظتی اقدامات کے تحت بند کی گئی تھیں جنہیں منگلا ڈیم اور پاور اسٹیشن کو کوئی نقصان نہ پہنچنے کا علم ہونے پر بحال کردیا گیا۔خیال رہے کہ منگلا اسٹیشن کے پہلے 2 یونٹس (ٹربائنز) نے اگست 1967 میں کام کرنا شروع کیا تھا جس کے بعد مارچ 1968 میں تیسری، جون 1969 میں چوتھی، دسمبر 1973 میں پانچویں، مارچ 1974 میں چھٹی، 1981 میں ساتویں اور ا?ٹھویں، ستمبر 1993 میں نویں جبکہ جولائی 1994 میں دسویں ٹربائن فعال ہوئی تھی۔منگلا اسٹیشن پر پانی کا بہاو¿ بلند ہونے کی صورت میں ایک ہزار 150 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے جبکہ موسمِ سرما میں پانی کا بہاو¿ کم ہونے پر یہ گنجائش 196 میگا واٹ تک محدود ہوجاتی ہے۔علاوہ ازیں پاکستان ریلویز کو بھی جہلم، دینہ اور کھاریاں سے گزرتے ہوئے ٹرین کی رفتار کم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ ’مین لائن بالخصوص لاہور اور راولپنڈی کی لائن کا جائزہ لینے کے ٹیمز تعینات کردی گئیں ہیں جو اپنی رپورٹس متعلقہ ڈپارٹمنٹ میں جمع کروائیں گی‘۔
منگلا ڈیم سے بجلی پیداوار، متاثر ہونے کے بعد بحال
