تازہ تر ین

فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے 317 ممبرز کی غفلت، رواں سال 30 فلمیں بھی ریلیز نہ کرسکے

لاہو ر (ویب ڈیسک)غفلت ،سرمائے کی کمی یا کوئی اور وجہ ، ذرا ئع کے مطا بق پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن میں 317 ممبران رجسٹرڈ ہیں،یہ ممبران کوئی فلم پروڈیوس کریں یا نہ تاہم وہ انجمن کے انتخابات کے لئے اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کرنے کا حق رکھتے ہیں ۔پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کا ممبربننے کے لئے ایسوسی ایشن کی سا ڑھے چودہ ہزار روپے سالانہ اور محکمہ اطلاعات کے 5ہزار روپے معین فیس کی ادائیگی کرکے کوئی بھی شخص پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کا ممبر بن سکتا ہے،ا سوقت حالت یہ ہے کہ تین سو سے زائد رجسٹرڈ فلم ساز رواں سال 30 فلمیں بھی ریلیز نہ کرسکے ۔پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کا ممبر بننے والے کے لئے لازم ہے کہ وہ فائلر ہو۔ پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2019۔2020 کے لئے رجسٹرڈ ممبران کی فہرست میں317 فلم سازوں کے نام درج تھے مگر قابل افسو س با ت یہ ہے کہ 3سو سے زائد فلم ساز ملکربھی پو رے سا ل میں 30فلمیں ریلیز نہ کر سکے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain