تازہ تر ین

زلزلہ: میرپورآزاد کشمیر میں آفٹر شاکس، جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور آزاد کشمیر سمیت دیگر شہروں میں نے والے زلزلے کے آفٹر شاکس میرپور آزاد کشمیرمیں محسوس کیے جا رہے ہیں۔ زلزلے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کا مرکز جہلم سے پانچ کلو میٹر شمال کی جانب تھا جب کہ گہرائی زیر زمین 10 کلو میٹر تھی۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ زمین میں گہرائی کم ہونے کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے والےنقصانات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ میرپورآزاد کشمیر میں متعدد گھروں کو نہ صرف نقصان پہنچا ہے بلکہ کئی سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں اور نہروں تک میں شگاف پڑنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ سڑکوں کی تباہی کے سبب زخمیوں کی اسپتالوں کو منتقلی میں بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہم نیوز کے مطابق صبح تقریباً ساڑھے نو بجے زلزلے کے آفٹر شاکس میرپورآزاد کشمیر میں محسوس کیے گئے تو لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آفٹر شاکس کی شدت 3.2 تھی۔آزاد کشمیرانتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ اب تک زلزلے کی وجہ سے 50 افراد اپنی جانوں کی بازی ہار چکے ہیں جن میں دو خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔ زخمیوں کی تعداد 400 سے زائد بتائی جارہی ہے۔آزاد کشمیر کے شہر میرپور کے علاقے جاتلاں میں ہونے والی تباہی کے نتیجے میں سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں اور گاڑیاں الٹ گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر میر پور آزاد کشمیر راجہ قیصر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور دیگر ریسکیو اداروں نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ابھی تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain