تازہ تر ین

جنرل قمر جاوید باجوہ سے عالمی اسلامی بینک کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات،اقتصادی تعا ون پر گفتگو

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) جنرل قمر جاوید باجوہ سے عالمی اسلامی بینک کے چیف ایگزیکٹو شیخ علی بن عبداللہ نے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات کے موقع پر کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور تیزی سے استحکام کی جانب گامزن ہے۔ اقتصادی ترقی اور غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے قیام امن ضروری ہے۔شیخ علی بن عبداللہ نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستانی حکومت اور پاک آرمی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ قیام امن سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain