Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فضل الرحمان دوسروں کو انصاف کی تلقین کرتے خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں۔گورنرکنڈی
    • کانگو ، بزدلی اور فرائض سے غفلت پر 66 فوجیوں کو سزائے موت
    • سندھ حکومت کا آبادگاروں کو 17 ارب روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ
    • سی ڈی اے کا خواتین کیلئے پنک الیکٹرک بس متعارف کرانے کا فیصلہ
    • چکوال میں بلدیاتی الیکشن21فروری کو منعقدہ ہوگا
    • ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ‘ میڈیکل ڈیوائسز بورڈ کے 10نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
    • پشاور :پولیس اہلکار افغان مہاجرین کے خلاف گھر گھر آپریشن کر رہے ہیں، جس کے دوران وہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ خاندان کے افراد کی تفصیلات کی تصدیق بھی کر رہے ہیں ۔
    • سائبر سکیورٹی، صرف پاس ورڈ کافی نہیں، وزارتِ آئی ٹی کی شہریوں کو ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن فعال کرنے کی ہدایت
    • جندول میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، سینکڑوں دکانیں مسمار
    • پیٹرولیم مصنوعات سستی، ٹرانسپورٹ کرائے پھر بھی مہنگے
    • پارلیمانی سیکرٹری ملک شہریار اعوان کا تلہ کنگ دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
    • ملتان’ آن لائن فراڈ کی شکار خاتون کی 7 لاکھ 11 ہزار روپے کی رقم ملزمان سے برآمد’ متاثرہ کو واپس
    • گائوں نرتوپہ کے کٹاری قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنیوالوں کو منہ کی کھانا پڑ گئی
    • نواب ٹائون ،ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
    • کریک ڈائون، ملک میں غیر قانونی سگریٹس کی فروخت میں نمایاں کمی
    • پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب ملک شہر یار اعوان ودیگر DPOمحمد عاصم کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے متوقع دورہ کے سلسلے میں مختلف مقامات کا دورہ کر رہے ہیں
    • یمنی فوج کا حوثیوں سے جھڑپوں میں اہم تزویراتی پہاڑی علاقے پر متعدد ٹھکانوں پر کنٹرول کا دعویٰ
    • پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو سفری سہولیات میں ریلیف سے محروم
    • صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے:علی بن طارق
    • خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت: سرعام رفع حاجت کرنے پر 2 ’دلت‘ بچوں کو تشدد کے بعد قتل کردیا گیا

    By Daily Khabrainستمبر 26, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مدھیا پردیش(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع شیو پوری میں ہندوﺅں کی اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے افراد نے نچلی ذات ’دلت‘ کے 2 بچوں کو سرعام رفع حاجت کرنے کے الزام میں تشدد کرکے ہلاک کردیا۔بھارت میں لوگوں کی جانب سے اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں اور نچلی ذات کے ہندوﺅں، خاص طور پر دلتوں کو، تشدد کرکے ہلاک کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔مسلمانوں کو زیادہ ترگائے کے گوشت کھانے یا فروخت کرنے کے شبے میں جب کہ نچلی ذات کے ہندوﺅں کو اونچی ذات کے ہندوﺅں کی مبینہ توہین کرنے سمیت دیگر الزامات کے تحت تشدد کرکے قتل کرنے کے واقعات سامنے آتے ہیں۔تازہ واقعہ 25 ستمبر کو مدھیا پردیش میں پیش آیا، جس میں اونچی ذات کے 2 ہندو بھائیوں نے نچلی ذات ’دلت‘ سے تعلق رکھنے والے بچوں کو سرعام رفع حاجت کرنے پر ڈنڈے کے وار سے تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں ہلاک کردیا۔بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ کے مطابق مذکورہ واقعہ ضلع شیو پوری کے گاﺅں بھاوکیڑی میں پیش آیا۔پولیس نے بچوں کو سرعام رفع حاجت کرنے کے الزام میں 2 بھائیوں کی جانب سے بیہمانہ تشدد کرکے قتل کرنے کی تصدیق کردی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو قتل کرنے والے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قتل اور نچلی ذات کے افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کردیا۔رپورٹ کے مطابق بچوں کو اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے بھائیوں حاکم سنگھ یادیو اور رمیشور یادیو نے قتل کیا۔دونوں بھائیوں نے 11 سالہ اور 12 سالہ بچوں کو صبح 6 بجے اس وقت تشدد کرکے قتل کیا جب وہ سرعام راستے پر رفع حاجت کر رہے تھے۔رپورٹس کے مطابق جن بچوں کو قتل کیا گیا وہ کاشت کار کے بچے تھے اور مبینہ طور پر ان کے گھر میں بیت الخلا نہیں تھا۔دوسری جانب گاو¿ں والوں نے بتایا کہ جن افراد نے بچوں کو تشدد کرکے قتل کیا، ان میں سے ایک شخص کا دماغی توازن درست نہیں اور وہ ماضی میں دماغی علاج بھی کرواتا رہا ہے۔دوسری جانب ’دلت‘ اور دوسری نچلی ذاتوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سماجی رضاکاروں اور تنظیموں نے الزام عائد کیا کہ پولیس اونچی ذات کے ہندوﺅں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔سماجی کارکنان کے مطابق متاثرہ خاندان قاتل خاندان سے محض 100 میٹر کی دوری پر رہتا ہے اور خدشہ ہے کہ انہیں ڈرایا اور دھمکایا جائے گا۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے 2014 میں شروع کی گئی ’کلین انڈیا‘ مہم کو 5 سال مکمل ہونے کو ہے۔اس اسکیم کو شروع کرتے وقت حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ اکتوبر 2019 تک بھارت کے کسی بھی گاو¿ں یا شہر کا کوئی بھی گھر ٹوائلٹ کے بغیر نہیں ہوگا۔اس منصوبے کے تحت حکومت نے 2019 کے آخر تک بھارت میں ایک کروڑ 20 لاکھ ٹوائلٹ بنانے کا اعلان کیا تھا اور حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس منصوبے پر 90 فیصد عمل کیا جا چکا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یمنی فوج کا حوثیوں سے جھڑپوں میں اہم تزویراتی پہاڑی علاقے پر متعدد ٹھکانوں پر کنٹرول کا دعویٰ

      ریاض’ پاکستانی سفیر احمد فاروق کی الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مصوری کی نمائش

      ریاض: الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مبنی مصوری کی نمائش کے موقع پر پاکستانی سفیراحمد فاروق اور سعودی شاہی خاندان کے ممتاز رکن شہزادہ سلطان بن سلمان کا گروپ فوٹو

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.