Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات جمعرات تک مؤخر
    • ناسا کا X-59 طیارہ آواز کی رفتار توڑنے میں کامیاب
    • جرمن چانسلر فریڈرک میرز کا ٹرمپ کو فٹبال جرسی کا تحفہ
    • انڈونیشیا کے بعض علاقوں میں 6.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
    • لاہور میں مبینہ سیلز میں بے ضابطگیوں پر ڈبل شاٹ کے آؤٹ لیٹس سیل کر دیے گئے
    • امریکی فضائیہ کا 52-B طیارہ اڑان بھرنے کے فورا بعد کیلیفورنیا میں حادثے کا شکار
    • فرانس اور برطانیہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی کوششوں کی قیادت کریں گے
    • ایران جوہری ہتھیار کبھی نہی بنائے گا 300 ملین ڈالر ادائیگی کی خبرین غلط ہیں صدر ٹرمپ
    • معاہدے کے تحت جوہری معائنہ کار دوبارہ ایران واپس آئیں گے:جے ڈی وینس
    • روس کے کراسنودار علاقے میں ڈرون حملے کے بعد آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔
    • دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کی طرح خوبصورت نظر آنے کے لیے انہوں نے کبھی سرجری نہیں کروائی۔
    • بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید
    • فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد 5.7 ریکٹر کا آفٹر شاک
    • کیریئر نہیں، فلسطینی بچوں کا مستقبل میری ترجیح ہے:ٹام ہارڈی
    • انتخابی پولز میں نیتن یاہو کی پوزیشن کمزور,ہارنے کا خطرہ
    • مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسرائیلی افواج کو لبنان شام اور غزہ کے سیکورٹی زون میں روکنے کا فیصلہ
    • ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی
    • برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی امریکا ایران معاہدے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار
    • واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات ہیں، سری لنکن کپتان مطمئن

    By Daily Khabrainستمبر 26, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک)سری لنکا ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان لاہیرو تھریمانے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انہیں فرسٹ کلاس سیکیورٹی ملی ہے، جو کھلاڑی نہیں آئے و ہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا اور ہم سب کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔کراچی میں پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل پریس کانفرنس میں سری لنکن قائد لاہیرو تھریمانے کا کہنا تھا کہ کھلاڑی یہاں بھرپور انداز میں انجوائے کررہے ہیں ، ہوٹل سے باہر جانے کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے ابتدائی دنوں میں انڈور گیمز کو انجوائے کیا۔تھریمانے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات ہیں اور اب تک ان کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ انہیں جب سیکیورٹی پلان بتایا گیا تھا تو اس وقت ہی وہ مطمئن ہوگئے تھے۔سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے لیکن یہ کھلاڑی ریگولر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں اور پہلے بھی سری لنکا کی قومی ٹیم کی طرف سے کھیل چکے ہیں، تمام کھلاڑیوں سے اچھی کرکٹ کی امید ہے، پاکستان ایک مضبوط سائیڈ ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ وہ پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔مہمان ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ یہاں سیریز کھیلنا پاکستان میں کرکٹ واپس لانے کیلئے بھی اہم تھا اس لیے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ یہاں آکر کھیلیں۔ تھریمانے کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے بھی یہ اسپیشل موقع ہے اور اس کا حصہ بننے پر انہیں خوشی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سری لنکن کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں کا فوکس سیکیورٹی پر نہیں، صرف کرکٹ پر ہے کیوں کہ انہیں اندازہ ہے کہ یہ ان کیلئے اپنا ٹیلنٹ ثابت کرنا کا ایک اچھا موقع ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی اور ٹیم کو تو یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہاں آکر کھیلیں لیکن امید ہے کہ سری لنکا کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان کا رخ کریں گی اور یہاں آکر کرکٹ کھیلیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز جمعے سے کراچی میں شروع ہورہی ہے، سری لنکن کرکٹ ٹیم پہلے کراچی میں تین ون ڈے میچز کھیلے گی جس میں مہمان ٹیم کی قیادت تھریمانے کریں گے جس کے بعد لاہور میں ہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں ڈاسون شناکا مہمان ٹیم کے قائد ہوں گے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    تازہ ترین

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.