اسلام آباد:(ویب ڈیسک) آف شور کمپنیاں رکھنے والے400 لوگوں میں سے 90لوگوں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم سے فائد اٹھانے کا انکشاف ہوا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو پاناما لیکس میں سامنے آنے والے ناموں میں سے صرف 140لوگوں کے بارے میں معلومات مل سکی ہیں جن میں سے 90 لوگوں نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھالیا ہے اور باقی 50لوگوں کوپھر سے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔دوسری جانب ایف بی آر نے پاکستانیوں کے کالے دھن کے بارے میں معلومات کیلیے پاناما،بہماس اوربرطانوی جزائر( Islands Virgin British) سمیت دیگر ٹیکس ہیون ممالک کو لکھے جانیوالے خطوط کے جوابات موصول نہ ہونے پر او ای سی ڈی سے رجوع کرلیا ہے۔
آف شور کمپنیاں رکھنے والے400 میں سے 90لوگوں کا حکومتی ایمنسٹی اسکیم سے فائد اٹھانے کا انکشاف
