کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں تیز بارش کے سبب نیشنل سٹیڈیم کی پچ کو انتظامیہ نے ڈھانپ دیاگیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بارش کی گزشتہ روز ہی پیش گوئی کر دی تھی۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سٹیڈیم پہنچ چکی ہیں۔کراچی کے مختلف علاقوں سرجانی ٹاون اور ملیرمیں تیز بارش شروع ہو گئی جس کے سبب ٹریفک کی روانی میں مشکلات درپیش ہیں۔ نیشنل سٹیڈیم کے اطراف بھی موسلادھار بارش برسی جس کے سبب پچ کو ڈھانپ دیا گیا۔