تازہ تر ین

نوازشریف کیخلاف نیا شکنجہ، آج جیل سے گرفتار ی متوقع

 

لاہور:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کیلئے نیاکیس تیار کرلیاگیا اور نیب آج نواز شریف کو جیل سے گرفتار کرےگی جس کیلئے نیب لاہور کو وارنٹ موصول ہوگئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو چوہدری شوگرملز کیس میں آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائےگا، عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت پہنچ رہی ہے۔نیب لاہور کی طرف سے آج اس کیس میں نوازشریف کی گرفتاری کا بھی امکان ہے، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی چوہدری شوگرملز میں گرفتاری کی منظوری دی جس کے بعد نیب لاہور کو میاں نوازشریف کے گرفتاری وارنٹ موصول بھی ہوگئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain