تازہ تر ین

استعفے کا مطالبہ احمقانہ ہے، وزارت داخلہ ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار رہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نہ استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی قبل از وقت انتخابات ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس اسلام ا?باد میں ہوا جس میں اہم رہنماﺅں نے شرکت کی۔اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ شرکائ نے آزادی مارچ اور مولانا فضل الرحمان کی 2 روز کی مہلت پر بھی گفتگو کی۔حکمران جماعت کی کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نہ استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی قبل از وقت انتخابات ہوں گے۔اجلاس میں کور کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ اپوزیشن کے اوچھے ہتھکنڈوں میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن جب تک چاہے دھرنا دے، بلیک میل نہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ استعفے کا مطالبہ احمقانہ ہے، اپوزیشن کا کوئی بھی غیر جمہوری مطالبہ تسلیم نہیں کر سکتے ، اگر اپوزیشن نے بلیک میلنگ کی تو مذاکرات نہیں کریں گے۔اجلاس میں وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ 27 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہوا تھا جو سکھر، ملتان، لاہور اور گجرانوالہ سے ہوتا ہوا 31 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچا۔مارچ کے شرکاءنے پشاور موڑ پر ایچ 9 گراو¿نڈ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور یکم نومبر کو آزادی مارچ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ کے لیے اتوار تک کی مہلت دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain